قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دہشت گردی کی ملکی سرزمین پرکوئی جگہ نہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائینگے۔ وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عسکری قیادت باالخصوص آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عسکری قیادت بالخصوص آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کی پاکستان کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں ہے، اور ہم ملک کو دہشت گردی سے پاک کر کے رہیں گے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ دہشت گردی ملک کے لیے ناسور بن چکی ہے، اور اس کے خاتمے کے لیے پارلیمنٹ نے جو حکمت عملی اپنائی ہے، ہم اس پر عمل کرتے ہوئے آخری حد تک جائیں گے۔ اس کا حل پارلیمنٹ نے نکالنا ہے۔  وزیراعظم نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم ایک ہے، اور ہم ہر صورت اس لعنت کو شکست دیں گے۔ انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دینے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا، خطاب میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مسلسل قربانیاں دے رہی ہیں، جنہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے خطاب میں یہ بھی کہا کہ ملک کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے اور ملک میں امن و امان و سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔ سیاسی قیادت قومی سلامتی کے معاملے پر ایک ہے، اور ہم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل طور پر متحد ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کہ دہشت گردی دہشت گردی کے کے خاتمے گردی کی کہا کہ

پڑھیں:

دہشتگردی کا تدارک پیچیدہ مسئلہ، حل کیلئے ہوش مندی درکار ہے، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی

دہشتگردی کا تدارک پیچیدہ مسئلہ، حل کیلئے ہوش مندی درکار ہے، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی میں پارلیمنٹ کی کمیٹی میں شرکت کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، بانی پی ٹی آئی سے قائدین کی ملاقات نہ کروانے تک کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
سیاسی کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سے تشدد کے خلاف نہایت غیرمبہم مقف ہے، تشدد کا غیرقانونی استعمال کینسر ہے، ریاست تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انسداد کرے، دہشتگردی کا تدارک ایک پیچیدہ، حساس اور سنگین ترین مسئلہ ہے، حل کیلئے نہایت سنجیدگی اور ہوش مندی درکار ہے۔اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا کہ نہایت عجلت میں ملک کے اندر یا سرحدوں پر نئے محاذ کھولنے سے مزید بگاڑ پیدا ہو گا، ہمسایوں کے ساتھ تعلقات کو سفارتکاری کے بجائے طاقت سے حل کرنے کی کوشش پیچیدگی کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔
سیاسی کمیٹی تحریک انصاف کا اعلامیہ میں یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردی کے تدارک کا دروازہ مکمل داخلی استحکام سے کھلتا ہے، داخلی استحکام آئین، قانون اور جمہوریت کی فی الفور بحالی سے مشروط ہے، قوم کو سیاسی تقسیم کی بھینٹ چڑھا کراور پسندیدگی اور ناپسندیدگی میں بانٹ کر دہشت گردی جیسے بڑے چیلنج کا مقابلہ ممکن نہیں۔
اعلامیہ میں مزید یہ بھی کہا گیا کہ عوامی تائید و حمایت کے بغیر دہشت گردی، سمیت کسی بھی سنجیدہ ہدف کا حصول ریاست کیلئے کم و بیش ناممکنات میں سے ایک ہے، تحریک انصاف عوام کے مینڈیٹ اور پاکستان کے مفادات کی حقیقی امین ہے، توجہ اور وسائل دہشت گردی کے انسداد پر مرکوز کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے حکومت آپریشن کا فیصلہ کرچکی ہے: وفاقی وزیرمصدق ملک
  • دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن کا فیصلہ ہوگیا، مصدق ملک
  • دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن کا فیصلہ ہوگیا، مصدق ملک
  • دہشتگردی کا تدارک پیچیدہ مسئلہ، حل کیلئے ہوش مندی درکار ہے، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی
  • بلاول کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے غیرمشروط تعاون کا اظہار
  • دہشت گردی کی لعنت کو شکست دینے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، وزیراعظم
  • ملک میں دہشت گردی کو ہرصورت شکست دیں گے، وزیراعظم شہبازشریف
  • دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
  • دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم‘ قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے: حمز ہ شہباز