Islam Times:
2025-03-18@14:21:14 GMT

ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 خوارج ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT

ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں  3 خوارج ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے طور درہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں 3 خوارج ہلاک  ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس آپریشن میں ہلاک کیے جانے والے دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پر

جعفر ایکسپریس آپریشن میں ہلاک کیے جانے والے دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز

بولان (سب نیوز)جعفر ایکسپریس آپریشن میں ہلاک کیے جانے والے دہشت گردوں کی لاشوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں، یہ تمام دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران ہلاک کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دونوں بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا تھا تاہم آپریشن کے دوران جہنم واصل کیے جانے والے دہشت گردوں کی لاشوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں، یہ تمام دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران ہلاک کیے گئے۔ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور یرغمال بنائے گئے مسافروں کو بحفاظت بازیاب کروایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے پاس بھاری مقدار میں غیرملکی اسلحہ موجود تھا، مارے جانے والے دہشت گرد غیر ملکی اسلحہ سے لیس تھے، دہشت گرد مسافروں کو یرغمال بناکر ڈھال کے طور پر استعمال کرنا چاہتے تھے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور ملک کے تحفظ کو یقینی بنایا، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ایسے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس آپریشن میں ہلاک کیے جانے والے دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پر
  • آصف علی زرداری کا خیبر میں 3 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش
  • خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خوارج ہلاک ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم ، وزیر داخلہ کا 3 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین
  • سیکیورٹی فورسز کی خیبر میں کارروائی کے دوران 3خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر
  • سیکیورٹی فورسز کی خیبر میں کارروائی کے دوران 3 خوارج ہلاک
  • خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خوارج ہلاک کردیے
  • 2 جوان شہید، 9 خوارج ہلاک، تعمیراتی کمپنی کی ایک ارب کی گاڑیاں نذر آتش
  • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی: 2 مختلف واقعات میں 9 خوارج ہلاک