سستا اور آرام دہ سفر: حسن ابدال تا اسلام آباد الیکٹرک بس سروس کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
شہریوں کو سستی اور آرام دہ سفر کی سہولت دینے کے لیے ٹیکسلا کے بعد اب حسن ابدال تا اسلام آباد الیکٹرک بس سروس کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔
حسن ابدال سے اسلام آباد کے لیے چلنے والی الیکٹرک بس کا کرایہ 50 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ الیکٹرک بس سے نہ صرف شہریوں کے سفری اخراجات کم ہوں گے بلکہ یہ فضائی آلودگی کے خاتمے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں نئی الیکٹرک بس سروس کے روٹس کیا ہیں؟
پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سردار اشعر حیات خان نے وی نیوز کو بتایا کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ہمیشہ سے اپنے حلقہ کے لوگوں کی تکالیف کو محسوس کرتے ہوئے ان کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب میں نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے نوٹس میں یہ بات لائی کہ حسن ابدال شہر کے بچوں اور بچیوں کی بڑی تعداد معیاری تعلیم کے حصول اور شہری روزگار کے سلسلے میں روزانہ اسلام آباد جاتے ہیں، اس پر گورنر نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات کرکے ان سے الیکٹرک بس سروس شروع کرنے سے متعلق بات کی، جس کے بعد حسن ابدال سے اب الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ELECTRIC BUS HASSAN ABDAL الیکٹرک بس حسن ابدال.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الیکٹرک بس حسن ابدال الیکٹرک بس سروس اسلام ا باد حسن ابدال کے لیے
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردی گئی
اسلام آباد:حکومت نے پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس سروس کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا۔
رپورٹس کے مطابق گودر کے علاقے میں ایک ہفتے گزرنے کے بعد بھی جعفر ایکسپریس بحال نہ ہوسکی۔
خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل کوئٹہ سے پشاور آنے والی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کرتے ہوئے مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا، جس کے باعث پشاور سے کوئٹہ جعفر ایکسپریس کی سروس معطل کردی گئی تھی۔
محکمہ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کو غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کردیا گیا ہے محکمہ ریلوے حکام کے احکامات کے بعد ہی سروس شروع کی جائے گی۔