مندر کے قریب شراب نوشی کرنے پر اداکار و انفلوئنسر کیخلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
معروف بھارتی انفلوئنسر، اداکار اور سوشل ایکٹوسٹ اورہان اوترامانی عرف اوری کو مندر کے قریب شراب نوشی کرنا مہنگا پڑگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جموں و کشمیر پولیس نے اورہان اوترامانی عرف اوری اور 7 دیگر افراد کے خلاف ویشنو دیوی مندر کے قریب کٹرا کے علاقے میں ایک ہوٹل میں شراب نوشی کرنے پر مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس نے اوری سمیت دیگر ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ملزمان میں انفلوئنسر اوری کے ساتھ ایک روسی شہری بھی شامل ہے۔
A post common by Filmymantra Media (@filmymantramedia)
دیگر ملزمان میں درشن سنگھ، پرتھ رائنا، ریتک سنگھ، راشی دتہ، رکشیتا بھوگل، شاگن کوہلی اور آرزاماسکینا کو شامل ہیں۔ ان تمام نوجوانوں پر مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کٹرا جموں اور کشمیر کے ضلع ریاسی کا ایک قصبہ ہے جہاں ویشنو دیوی مندر موجود ہونے کے سبب کئی زائرین آتے ہیں اور یہاں شراب نوشی کے سخت قوانین نافذ ہیں۔ اس جگہ اور اس کے اردگرد کے علاقوں کو جہاں زائرین کے ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس موجود ہیں ہندوؤں کے مقدس ترین زیارتی مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
زارا شیخ سے تعلق کی خبریں ، اداکار میکال ذوالفقار نے حقیقت بتادی
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار میکال ذوالفقار نے حال ہی میں اپنی ساتھی اداکارہ زارا شیخ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کھل کر کہہ دیا۔
میکال ذوالفقار نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں ان سے یہ سوال کیا گیا کہ ماضی میں ان کی زارا شیخ سے بہت اچھی دوستی تھی، کیا اس میں کوئی حقیقت ہے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے میکال ذوالفقار نے کہا کہ یہ ان کے کیریئر کے ابتدائی دنوں کی بات ہے، جب ا ن کی عمرلگ بھگ 20 یا 21 سال کےدرمیان تھی اور زارا شیخ بھی ان سے کچھ بڑی تھیں، دونوں کے درمیان تقریباً تین سال کا فرق تھا۔
اداکار نے مزید بتایا کہ وہ انگلینڈ سے پاکستان واپس آئے تھے، اور چونکہ ان کا بچپن انگلینڈ میں گزرا تھا، وہاں وہ اکثر گوری لڑکیوں سے ملے تھے، پاکستان آ کر جب انہوں نے زارا شیخ سے ملاقات کی، تو ان کا مشرقی انداز ان کے لیے نیا اور دلچسپ تھا، جس سے وہ بہت متاثر ہوئے۔
میکال ذوالفقار نے وضاحت دی کہ انہوں نے زارا شیخ کے ساتھ کئی پروجیکٹس پر کام کیا، لیکن بدقسمتی سے زارا شوبز کی سنیا میں زیادہ کامیاب نہ ہو سکیں اور ان کا کیریئر زیادہ عرصہ قائم نہیں رہ سکا حالانکہ وہ ایک ٹیلنٹڈ اداکارہ تھیں اور ان میں بے شمار صلاحیتیں تھیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ زارا کی آواز بہت اچھی تھی، اور وہ اس معاملے میں ان کی حوصلہ افزائی کرتے تھے، کیونکہ خود انہیں بھی موسیقی سے بہت شغف تھا۔ یہی وجہ تھی کہ دونوں کی دوستی بہت مضبوط ہوئی، تاہم یہ تعلق زیادہ عرصہ تک برقرار نہ رہ سکا اور بعد میں دونوں کی ملاقات بھی نہیں ہو سکی۔