سانحہ9مئی کیس:پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز

پشاور(آئی پی ایس) پشاور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ارباب وسیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

نو مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملہ کیس کی سماعت اے ٹی سی جج ولی محمد نے کی۔عدالت نے مقدمے میں نامزد رکن اسمبلی ارباب وسیم سمیت 9 ملزمان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردییے۔

عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے اگلی پیشی پرپیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی۔ پراسیکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ ایم پی اے ارباب وسیم اور سابق ایم پی اے ملک واجد سمیت 9 ملزمان سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے۔ ملزمان 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملہ کیس میں نامزد ہیں۔ ملزمان نے دیگر ساتھیوں سے ملکر احتجاج کے دوران ریڈیو پاکستان عمارت کو نذر آتش کردیا تھا۔

پراسیکیوشن کے مطابق واقعے کے بعد تھانہ شرقی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے ٹرائل شروع کیا گیا۔ ٹرائل کے دوران 9 ملزمان عدالت پیش نہیں ہوئے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ریڈیو پاکستان رکن اسمبلی عدالت نے

پڑھیں:

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع، آج کی سماعت کا حکم نامہ جاری

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے سلسلے میں آج ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ 

عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ اے وی سی سی نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔

عدالت نے حکم نامے میں تحریر کیا کہ تفتیشی افسر نے بتایا اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی ملزم سے تفتیش کر رہی ہے، موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی فارنزک رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئیں۔ 

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت کے روبرو اعترافِ جرم کی خواہش کا اظہار

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان نے کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں اعترافِ جرم کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

حکمنامہ میں کہا گیا کہ پراسیکیوٹر نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی حمایت کی، پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم کے ریمانڈ میں توسیع سے مزید شواہد سامنے آسکتے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ وکیل صفائی نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی مخالفت کی، ملزم ارمغان نے پولیس تشدد کی شکایت کی، تفتیشی افسر کسی بھی سرکاری اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے ملزم کا معائنہ کروائیں، تفتیشی افسر تین روز میں میڈیکل معائنے کی رپورٹ جمع کروائیں۔

عدالت نے حکم نامہ میں کہا کہ ملزم نے کہا کہ وہ اعتراف جرم کرنا چاہتا ہے، تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم ایس ایس پی کے روبرو اعترافی بیان ریکارڈ کرواچکا ہے۔ 

مصطفیٰ قتل کیس، ملزم ارمغان کے والد کی پراسیکیوٹر کو دھمکیاں

کراچی مصطفیٰ عامرقتل کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر...

عدالتی حکم نامہ میں کہا گیا کہ ملزم ارمغان نے خرم عباس ایڈووکیٹ کو اپنا وکیل تسلیم کرنے سے انکار کیا، ملزم اور اسکے والد نے کمرہ عدالت میں ایک دوسرے پر چیخ و پکار کی۔

حکم نامہ میں یہ بھی کہا کہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک توسیع کی جاتی ہے، تفتیشی افسر مقررہ وقت میں تحقیقات مکمل کریں، وکیل صفائی درخواست کی نقول پراسیکیوٹر کو فراہم کریں۔

عدالت نے وکیل صفائی کی درخواست کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی۔ 

متعلقہ مضامین

  • مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع، آج کی سماعت کا حکم نامہ جاری
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: ارباب وسیم و ملک واجد سمیت 9 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس، پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس؛ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • اس وقت تمام ڈیپارٹمنٹ کسی اور طاقتوں کے ہاتھ میں ہیں، اے ٹی سی جج کے دوران سماعت ریمارکس
  • کراچی: رہائشی عمارت میں کالج چلانے پر پرنسپل کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
  • نادیہ حسین کے شوہر کے خلاف بینک فراڈ کیس میں پیش رفت
  • 26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع
  • مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب اشتہاری قرار، دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری