آئی ایم ایف نے پاکستان سے اقتصادی پالیسیوں کی یادداشت کا مسودہ شیئر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی پالیسیوں کی یادداشت کا مسودہ شیئر کردیا۔
پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے معاہدے کی راہ ہموار کرنے کی کوششیں جاری ہیں جب کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی پالیسیوں کی یادداشت کا مسودہ بھی شیئر کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تعمیراتی اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے کچھ ریلیف دینے پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم ریلیف فوری دیا جائے گا یا آئندہ بجٹ میں شامل ہوگا؟ اس حوالے سے فیصلہ کیا جانا تاحال باقی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات بغیر معاہدے کے ختم ہوئے تھے جب کہ ایک ارب ڈالر کی قسط کے اجرا سے قبل اسٹاف لیول معاہدہ ناگزیر ہے۔ اُدھر آئی ایم ایف نے مالیاتی نظم و ضبط کے لیے سخت شرائط عائد کی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس وصولی ہدف کم رہا، اخراجات میں کٹوتی کی گئی ہے اور پرائمری سرپلس حاصل کرنے کے لیے مزید اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ پیٹرولیم لیوی 70 روپے فی لیٹر اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے سوال کیا گیا ہے کہ حکومت گردشی قرضوں کا سامنا کیسے کرے گی؟۔ کراس سبسدی کا ماڈل ماضی میں ناکام رہا تھا۔ حکومت نے آئی ایم ایف کو توانائی کے گردشی قرضے کے خاتمے کے لیے 6 سالہ منصوبہ پیش کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے منظوری کے نتیجے میں حکومت کو مالیاتی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف کے لیے
پڑھیں:
پاک فضائیہ نے ایم ایم عالم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نغمہ جاری کردیا
کراچی:پاک فضائیہ نے جنگ 65کے ہیروایم ایم عالم کی 12ویں برسی پران کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نغمہ جاری کر دیا۔
پاکستان ایئرفورس کی جانب سے ستمبر 1965 کی جنگ کے ہیرو ایئرکموڈور (ریٹائرڈ)محمد محمود عالم کی 12ویں برسی کے موقع پرپاک فضائیہ نےانہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ائیرکموڈورایم ایم عالم نے1965 کی جنگ میں 1 منٹ سے بھی کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے 5 جیٹ طیاروں کومار گرایا تھا،ان کا یہ ریکارڈ آج تک ناقابل شکست ہے۔
ایئرکموڈورایم ایم عالم نےجنگ کےدوران 11 دنوں میں 9 دشمن طیاروں کوتباہ اور2 طیاروں کو نقصان پہنچایا تھا۔پاکستان کےاس بہادربیٹے کو 1965 کی جنگ میں شاندار کارکردگی پر 2 بار ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔
قوم کے یہ ہیرو 18 مارچ 2013 کو طویل علالت کے بعد 78 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔