پاک فضائیہ کا ایئرکموڈور ایم ایم عالم کی 12ویں برسی پر خراج عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
پاک فضائیہ نے 1965 کی پاک - بھارت جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کو ان کی 12 ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔اس حوالے سے ترجمان پاک فضائیہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاک فضائیہ 1965 کی جنگ کے ہیرو ایئر کموڈور محمد محمود عالم ستارہ جرات بار، کی 12 ویں برسی پر ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ ائیر کموڈورایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ کے دوران ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے 5 جیٹ طیاروں کو مار گرانے کا شاندار کارنامہ انجام دیا- یہ ایک ایسا ریکارڈ ہے جو آج تک ناقابل شکست ہے۔لیجنڈری پی اے ایف پائلٹ نے 7 ستمبر 1965 کو اپنے F-86 سیبر جیٹ طیارے کے ذریعے پانچ بھارتی لڑاکا طیاروں کویکے بعد دیگرے مار گرایا۔ جنگی ہیرو کو 1965 کی جنگ میں شاندار کارکردگی پر بار کے ساتھ ’ ستارہ جرات‘ سے نوازا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاک فضائیہ
پڑھیں:
پاک فضائیہ کے سربراہ سے جنوبی افریقا کے دفاعی وفد کی ملاقات
تصویر سوشل میڈیا۔جنوبی افریقا کے قائم مقام سیکریٹری دفاع ڈاکٹر تھوبیکیلے گامیدے کی سربراہی میں وفد نے ایئر ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔
جنوبی افریقا کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے جنوبی افریقی فضائیہ کیساتھ فوجی تعاون اور تربیتی شعبے میں اشتراک کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈاکٹر تھوبیکیلے گامیدے نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابیوں کو سراہا، انھوں نے پاک فضائیہ کی جدید ٹیکنالوجی میں پیشرفت کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی افریقی دفاعی وفد نے پاک فضائیہ سے اہم ساز و سامان کی سروسنگ کیلئے تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر تھوبیکیلے نے فضائی افواج کے درمیان تعاون مزید مستحکم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے اپنی فضائیہ جدید بنانے اور ایک صنعتی ڈھانچے کے قیام کے عزم کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار ہے۔