—فائل فوٹو

نیب خیبر پختون خوا کے حکام  نے بتایا ہے کہ صوبے کے محکمۂ صحت میں ادویات کی خریداری میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے انکوئری مکمل کر لی ہے۔

نیب خیبر پختون خوا کے مشیر اینٹی کرپشن مصدق عباسی کے مطابق انکوائری کے معاملے کو تفتیش میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہا 24-2023ء کے دوران 4 ارب روپے کی ادویات خریدی گئیں، ادویات کی خریداری میں سوا ارب روپےکی کرپشن کے شواہد ملے ہیں۔

نیب خیبر پختون خوا کی زدران گروپ کے خلاف تحقیقات

قومی احتساب بیورو خیبر پختون خوا نے مضاربہ کے نام.

..

انکوائری کے دوران نیب نے سابق وزیرِ صحت اور دیگر افسران سے معلومات لی تھیں، انکوائری میں سابق وزیرِصحت اور 16 افسران و اہلکاروں کو ذمےدار قراردیا گیا ہے۔

مشیر اینٹی کرپشن مصدق عباسی نے مزید بتایا ہے کہ محکمۂ صحت میں 4 ارب روپے کی کرپشن پکڑی گئی، پچھلے 6 ماہ میں ڈھائی ارب روپے کی ریکوری کی ہے۔

مصدق عباسی نے کہا کہ اس معاملے میں جو بھی کرپشن میں ملوث پایا گیا سخت سزا دی جائےگی۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: خیبر پختون خوا

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں ادویات اسیکنڈل میں 1 ارب 25 کروڑ کی خورد برد کا انکشاف

خیبرپختونخوا میں ادویات اسیکنڈل میں 1 ارب 25 کروڑ کی خورد برد کا انکشاف سامنے آیا ہے، محمکہ صحت خیبر پختونخوا میں ادویات فراہم کیے بغیر فنڈز جاری کیے گئے۔

خیبرپختونخوا میں ادویات اسیکنڈل میں 1 ارب 25 کروڑ کا خورد برد کا انکشاف ہوا ہے۔ محمکہ صحت میں ادویات کی فراہم کیے بغیر فنڈز جاری کیے گئے۔ محکمہ صحت کی جاری کردہ ڈیلوری چالان بھی جعلی نکلے۔

نیب خیبر پختونخوا نے انکوائری مکمل کر لی، ابتدائی انکوائری میں 2023-24 کے دوران ادویات کی خریداری میں بدعنوانی کی گئی۔

گزشتہ مالی سال کے دوران ادویات خریداری کے 4.4 ارب روپے کے سپلائی آرڈر جاری کئے گئے۔ 2024 کے دوران 50 کمپنیوں کو 4 ارب روپے سے زائد ادائیگی کی گئی۔

ڈاکٹرشوکت علی سابق ڈی جی ہیلتھ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ادائیگی ادویات کی سپلائی سے پہلے کی گئی۔ تمام کمپنیاں معاہدے کے تحت سپلائی کرنی کی پابند تھی۔

سابق ڈی جی ہیلتھ کے مطابق 2025 میں مجھے عہدے سے ہٹایا گیا۔ عدالت نے بھی میرے مؤقف کو تسلیم کیا تھا، جن کمپنیوں کو بلیک لیسٹ کرنا چاہئیے تھا انہیں 2025-26 میں سپلائی آرڈر جاری کیے گئے۔

ڈاکٹر شوکت نے بتایا کہ ادویات فراہم نہ کرنے والی کمپنیوں کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • آئی جی خیبر پختون خوا کا جنوبی اضلاع میں دہشتگردی بڑھنے کا اعتراف
  • لاہور؛ آن لائن خریداری کا جھانسہ دینے والا گروہ سیف سٹی کیمروں سے گرفتار
  • میو اسپتال میں انجکشن سے ہلاکتیں؛ محکمہ صحت پنجاب اور پرنسپل میو اسپتال سے جواب طلب
  • خیبرپختونخوا میں ادویات اسیکنڈل میں 1 ارب 25 کروڑ کی خورد برد کا انکشاف
  • نیشنل ایکشن پلان 2 چھوڑیں، پہلے والے پر مکمل عملدرآمد کرلیں، گورنر خیبر پختونخوا
  • جعفر ایکسپریس پر حملے سے متاثر ٹریک کی بحالی مکمل، کل سے ٹرین آپریشن بحال ہو جائےگا، وزیر ریلوے حنیف عباسی
  • خیبر پختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کیلئے’’ اینٹی کرپشن فورس ایکٹ‘‘ قانون تیار
  • وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے معاملے میں مدد کے بجائے صوبے کے فنڈز روک رکھے ہیں: محمد علی سیف
  • اعظم سواتی کے  سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی پر مبینہ کرپشن کے الزامات، شکایات کمیٹی کو بھجوادیں