بلوچستان یونیورسٹی غیرمعینہ مدت کیلئے بند
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
بلوچستان یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا۔
یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی اور تمام کیمپسز میں تدریسی سرگرمیاں ورچول لرننگ پر منتقل کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں پہلے ہی طالبات کے لیے آن لائن کلاسز کا اجراء کیا جا چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق یونیورسٹیز کو سیکیورٹی خدشات کی بنا پر بند کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان آئی ٹی یونیورسٹی نے بھی صورتِ حال سے متعلق اجلاس طلب کر لیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کوئٹہ، ایس بی کے یونیورستی کے بعد جامعہ بلوچستان بھی بند، آنلائن کلاسز جاری رہینگی
یونیورسٹی کے جاری اعلامیہ میں جامعہ بلوچستان کے تمام کیمپسز کو بند کرنے اور آنلائن کلاسز جاری رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ بلوچستان کو غیر معینہ مدت تک بند کرتے ہوئے طلباء کو آنلائن کلاسز کے ذریعے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ رجسٹرار یونیورسٹی آف بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیہ میں جامعہ بلوچستان سمیت تمام کیمپسز کو اپنی تعلیمی سرگرمیاں آن لائن جاری رکھنے کی ہدایات دی گئی ہے۔ ڈین اور ڈائریکٹرز رجسٹرار آفس کو ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جمع کرانے، جبکہ یونیورسٹی عملہ کو معمول کے مطابق اپنے دفاتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اعلامیہ میں اس اقدام کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے، تاہم مبصرین کا خیال ہے کہ بلوچستان بلخصوص کوئٹہ میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ اس سے قبل سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی جانب سے بھی یہی اقدام اٹھایا گیا اور جامعہ کی طالبات کو آنلائن کلاسز لینے کی ہدایات دی گئیں۔