وزیراعظم شہبازشریف کل تین روزہ دورے پر سعودی روانہ ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم شہباز شریف کل تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم 19 سے 22 مارچ سعودی عرب کا دورہ کریں گے، دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات معاشی تعاون اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔

دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہونگے, اہم وفاقی وزرا اور سنئیر سرکاری افسران بھی دورے کا حصہ ہونگے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین تجارت سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون پر غور ہو گا۔

اس میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران مشرق وسطی سمیت فلسطین کی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

صدر مملکت آصف علی زرداری آج کوئٹہ پہنچیں گے

اسلام آباد:

صدر مملکت آصف علی زرداری آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔

اس دورے کے دوران صدر زرداری گورنر بلوچستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت کو صوبے میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

دورے کے دوران، صدر زرداری پیپلز پارٹی کے وزراء، اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں صوبائی ترقی، سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت آصف علی زرداری آج کوئٹہ پہنچیں گے
  • وزیراعظمشہباز شریف 19 سے 22 مارچ تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے، دفتر خارجہ
  • وزیراعظم کل دورہ سعودی عرب کیلیے روانہ ہوں گے، ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی
  • وزیراعظم کل دورہ سعودی عرب کیلیے روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف 3روزہ دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہونگے
  • وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو سعودی عرب روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف 19 سے 22 مارچ تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے
  • وزیراعظم 3 روزہ دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم سے (پلڈاٹ) بورڈ کے اراکین کی ملاقات