پیپلزپارٹی کا پی ٹی آئی کے قومی سلامتی اجلاس میں عدم شرکت کے فیصلے پر اظہار مایوسی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے پی ٹی آئی کے قومی سلامتی اجلاس میں عدم شرکت کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پھر قومی سلامتی کے معاملے پر سیاست کو ترجیح دی ہے، قومی سلامتی کے امور کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہئے۔
نیئر حسین بخاری نے کہا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں شرکت نہ کرنا طالبانائزیشن کی حمایت کے مترادف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس موقع تھا کہ وہ قومی اہمیت کے معاملے پر پارلیمنٹ میں یک زبان ہوتی۔ ہمیں اپنے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے مشترکہ قومی پالیسی اپنانا ہوگی۔
نیئر حسین بخاری نے خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو پارلیمانی کمیٹی میں دہشت گردی کے خلاف پالیسی میں اپنی رائے دینی چاہئے تھی، قوم کو اس وقت تقسیم کی بجائے یک زبان ہونے کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قومی سلامتی پی ٹی آئی کہا کہ
پڑھیں:
قومی سلامتی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا گیا
اجلاس میں عسکری قیادت، پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہو گا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد کردہ نمائندگان شرکت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کے تدارک کیلئے حکمت عملی بنانے اور قومی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔ جس میں عسکری قیادت کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اب اجلاس 18 مارچ بروز منگل دن 11 بجے ہوگا۔ ماہ رمضان کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے، قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا وقت دن گیارہ کیا گیا ہے۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اِن کیمرہ منعقد ہو گا، جس میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں عسکری قیادت، پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہو گا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد کردہ نمائندگان شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں متعلقہ اراکین کابینہ بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منگل کو ڈیڑھ بجے طلب کیا تھا، جس کا وقت بدل کر اب گیارہ بجے مقرر کردیا گیا ہے۔