Nawaiwaqt:
2025-03-18@14:31:57 GMT

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 1 ارب ڈالر سے زائد کمی

اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 1 ارب ڈالر سے زائد کمی

8 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 1 ارب ڈالر سے زائد کمی ہوئی جس کے باعث ادائیگیوں کا توازن 70 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ سال اسی مدت میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب 73 کروڑ ڈالر تھا، تجزیہ کاروں کے مطابق ترسیلات اور برآمدات میں اضافے کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے فروری کے دوران پاکستان کا توازن ادائیگی 70 کروڑ ڈالر فاضل رہا۔ گذشتہ سال اسی مدت میں کرنٹ اکاؤنٹ میں 1.

73 ارب ڈالر کا خسارہ تھا، جس کے نتیجے میں 8 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 1 ارب ڈالر سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ تاہم فروری 2025 میں ادائیگیوں کا توازن 1.2 کروڑ ڈالر خسارے میں رہا، جو جنوری کے خسارے کی نسبت 38 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ترسیلات اور برآمدات میں اضافے کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کروڑ ڈالر ارب ڈالر

پڑھیں:

امیتابھ بچن نے 350 کروڑ روپے آمدن پر کتنا ٹیکس دیا؟

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار امیتابھ بچن بھارت میں سب سے بڑے ٹیکس دہندگان بن گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مالی سال 2024-25 میں 350 کروڑ روپے کی آمدنی پر 120 کروڑ روپے ٹیکس ادا کرنے والے 82 سالہ امیتابھ بچن نے فلموں، ٹی وی شوز اور مختلف برانڈز کے ساتھ اشتہارات کے ذریعے یہ آمدنی حاصل کی اور یوں وہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے افراد میں شامل ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی مالی ذمے داری کا اظہار اس بات سے ہوتا ہے کہ انہوں نے 15 مارچ کو 52.5 کروڑ روپے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں ادا کیے۔

ماضی کی رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کے کل مالی اثاثے 2 ارب 73 کروڑ 74 لاکھ 96 ہزار 590 روپے ہیں، جن میں تقریباً 55 کروڑ روپے کے زیورات اور 16 گاڑیاں شامل ہیں جن کی مالیت 17.66 کروڑ روپے ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس کے باوجود پاکستان کا تجارتی عدم توازن بڑھتا جا رہا ہے. ویلتھ پاک
  • خیبرپختونخوا میں ادویات اسیکنڈل میں 1 ارب 25 کروڑ کی خورد برد کا انکشاف
  • مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹرتھ سوشل‘‘ پر اکاؤنٹ بنالیا، ٹرمپ کے ساتھ تصویر شیئر کی
  • فروری میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر، اسٹیٹ بینک
  • 8 ماہ میں جاری کھاتہ 69 کروڑ ڈالر فاضل، تجارتی خسارہ 16 ارب ڈالر رہا
  • امیتابھ بچن نے 350 کروڑ روپے آمدن پر کتنا ٹیکس دیا؟
  • گزشتہ 5 سال کے دوران 154 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا، دستاویز
  • اے این ایف نے 16 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات پکڑلی، 10 ملزمان گرفتار  
  • امریکی پابندیوں کیوجہ سے پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ