لاہور میں غیر ملکی  منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی میں 2 غیرملکی منشیات فروشوں کو گرفتارکر لیا گیا۔  

ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی سربراہی میں ایس ایچ او فیصل ٹاؤن نے خفیہ اطلاع پر پولیس ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے 2 غیر ملکی منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان عالے عبداللہ اور جمعہ حماسی کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی اڑھائی کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزمان کا تعلق تنزانیہ سے ہے۔ دونوں ملزمان نے علاقہ غیر سے منشیات منگوا کر تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز اور یونیورسٹیز کے اطراف فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی: شاہ فیصل میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ، بھاری مقدار میں آئس برآمد

دوسری جانب اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ کارروائیوں کے دوران افغان باشندے سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر کے تقریباً 2کروڑ 8 لاکھ روپے مالیت کی 125 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر لی گئیں۔ ترکی ٹول پلازہ سوہاوہ کے قریب گاڑی سے 3 کلو 500 گرام ہیروئین برآمد کر کے 4 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔

ساہیانوالہ موٹروے انٹرچینج کے قریب سوزوکی پک اپ سے 30 کلو افیون اور 6 کلو چرس برآمد ہوئی۔ افغان باشندے کو گرفتارکیا گیا۔ سیالکوٹ کے قریب پسرور روڈ پر ملزم کو گرفتارکرکے گاڑی سے 1 کلو 800 گرام افیون برآمد کی گئی۔ یارو چوک، پشین کے قریب رکشہ سے 12 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کو  گرفتارکر لیا گیا۔ رنگ روڈ پشاور پر واقع، جمیل چوک کے قریب گاڑی سے 72 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: برآمد ہوئی کو گرفتار کے قریب

پڑھیں:

برمنگھم، منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے 9 ارکان کو 77 سال سے زائد کی سزائیں

برمنگھم میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے ایک گروہ، جو شہر بھر میں بھاری مقدار میں ہیروئن اور کوکین کی تقسیم کا ذمہ دار تھا، کو پولیس کی جامع تحقیقات کے بعد مجموعی طور پر 77 سال سے زائد قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

نو افراد کو ہیروئن اور کوکین کی سپلائی کی سازش کا مجرم قرار دیتے ہوئے برمنگھم کراؤن کورٹ میں 13 ہفتوں تک جاری رہنے والے مقدمے کے بعد یہ فیصلہ سنا دیا گیا۔

تحقیقات 22 مئی 2021 کو شروع ہوئیں، جب ایک مخالف گروہ نے اس پارٹی کے اڈے، اوک ووڈ روڈ، اسپارک ہل پر حملہ کیا۔ یہ گھر منشیات تیار کرنے اور تقسیم کرنے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔

حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر محمد اسحاق پر حملہ کیا تھا جس سے اس کے بازو پر گہرا زخم آگیا تھا حملہ آور فرار ہوگئے، اور پولیس کو اطلاع ملنے پر منشیات فروشوں نے منشیات کو چھپانے کی کوشش کی۔ پولیس نے سپارک ہل پارک میں 8 کلو سے زائد ہیروئن اور 1 کلو سے زیادہ کراک کوکین برآمد کی، جس کی مالیت تقریباً £226,700 تھی۔

اوک ووڈ روڈ کے گھر سے مزید منشیات، مکسنگ ایجنٹس، ترازو، چھلنیاں اور پلاسٹک بیگز برآمد ہوئے۔ تحقیقات میں سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل ریکارڈز کا تجزیہ کیا گیا، جس کے بعد 20 اکتوبر 2021 کو متعدد گرفتاریاں عمل میں آئیں۔

یہ گروہ برمنگھم میں کم از کم 6 مختلف ڈرگ لائنز چلاتا تھا، جہاں گاہک کلاس اے منشیات خرید سکتے تھے۔ 2020 سے 2021 تک 18 ماہ کے دوران اس گروہ سے آٹھ بار منشیات برآمد کی گئیں۔

مجرم قرار دیے گئے افراد میں محمد عمران خان گروہ لیڈر، 14 سال 2 ماہ قید، محمد اسحاق حملے کا شکار، 10 سال 2 ماہ قید، کلیم اللّٰہ خان، 13 سال 3 ماہ قید، سہیل حسین، 9 سال 9 ماہ قید، ریاض محمد، 7 سال 6 ماہ قید، انور اویس 7 سال 4 ماہ قید، محمد حمزہ بٹ 8 سال قید، نوشاد محمد 7 سال 2 ماہ قید اور احمد اقبال کو سزا بعد میں سنائی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی منشیات کے خلاف جنگ میں ایک اہم کامیابی ہے اور اس سے برمنگھم میں منشیات کی تجارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • لکی مروت، 2 مغوی بازیاب، اغواء کاروں سے بھاری مقدار میں سونا اور نقدی برآمد
  • کوسٹ گارڈز کی کارروائی، اسپیڈ بوٹ میں چھپائی اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد
  • برمنگھم، منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے 9 ارکان کو 77 سال سے زائد کی سزائیں
  • مراکش کشتی حادثہ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
  • اے این ایف نے 16 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات پکڑلی، 10 ملزمان گرفتار  
  • اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 38 اشتہاری گرفتار کرلیے، اسلحہ و منشیات برآمد
  • کراچی، پولیس چھاپے کے دوران منشیات فروش خاتون کی فلیٹ سے چھلانگ لگا کر خودکشی
  • گرفتاری کے ڈر سے چھوتھی منزل سے چھلانگ لگانے والی منشیات فروش خاتون جاں بحق
  • کراچی؛ ڈیفنس میں پولیس کا چھاپہ، منشیات فروش خاتون کی فلیٹ سے چھلانگ لگا کر خودکشی