اداروں کیخلاف مہم چلانے کا الزام ‘ پی ٹی آئی کا رکن حید ر سعید گرفتار ‘ 3روزہ جسمانی ریمانڈ
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندہ نوائے وقت) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے اداروں کے خلاف مہم چلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم حیدر سعید کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران بنی گالا اسلام آباد کے علاقے سے گرفتارکیا گیا۔ ملزم نے جعفر ایکسپریس سانحے کے دوران اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور تضحیک آمیز مواد شیئر کیا۔ جبکہ ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی حمایت اور اس کی تشہیر کرنے میں بھی ملوث پایا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے سوشل میڈیا اکائونٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت نے ٹی آئی کارکن حیدر سعید کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالہ کردیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کو دوبارہ 20 مارچ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ملزم کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے
پڑھیں:
تحریک انصاف نے نفرت انگیز مہم چلانے کے الزام میں بنی گالا سے گرفتار کارکن سے لا تعلقی کا اعلان کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے الزام میں گرفتار حیدر سعید ہماری آفیشل ٹیم کا حصہ نہیں لیکن ہر احتجاج میں شریک ہوتا ہے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک نوجوان حیدرسعید ہماری آفیشل ٹیم کا حصہ نہیں لیکن عمران خان کے ہر احتجاج میں شریک ہوتا ہے، لوگوں پر ایف آئی آر کٹوائیں اور تحقیقات کریں لیکن گھروں سے لوگوں کو اٹھانا غلط ہے۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھاکہ نوجوانوں کے جعلی پیج بنائے گئے ہیں انہیں اٹھایا گیا ہے، اغوا کیے گئے نوجوانوں پر کہیں تشدد نہ کیا جارہا ہو، نئی نسل کو اپنے حقوق کا پتا ہے اور انہیں اپنی طاقت کا اندازہ بھی ہے۔
کیا آپ کے گردے صحت مند ہیں؟ وہ علامات جو نظر انداز نہیں کرنی چاہئیں
مزید :