90 کی دہائی کے کھلاڑیوں سے متعلق بیان؛ حفیظ نے لب کشائی کردی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق کپتان و ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں سے متعلق دیے گئے اپنے بیان پر لب کشائی کردی۔
سابق کرکٹر نے سوشل میڈیا پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بعض میڈیا اداروں نے غلط طریقے سے خبر کو پیش کرنے کی کوشش کی، میرا مقصد کسی پر ذاتی حملہ نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ میرا بیان محض 90 کے دہائی میں آئی سی سی ٹورنامنٹ جیتنے کے حوالے سے تھا، اسکے علاوہ اور کچھ نہیں جسے اس انداز میں پیش کیا گیا جیسے کسی انفرادی شخص کو تنقید کا نشانہ بنایا ہو۔
سابق کرکٹر نے واضح کیا کہ انکا بیان 92 کے بعد اس دور میں پاکستان کے عظیم کھلاڑی اپنی تمام تر کرکٹ ٹیلنٹ کے باوجود 1996، 1999 اور 2003 میں آئی سی سی ایونٹس نہیں جیت سکا تھا۔
قبل ازیں محمد حفیظ نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی بدترین کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے نائنٹیز کے میگا سپر اسٹارز کا ذکر کیا تھا۔
انکا کہنا تھا کہ نائنٹیز کی ٹیم نے پاکستان کئی میگا اسٹارز دیے تاہم انہوں نے ہمیں کوئی آئی سی سی ایونٹ نہیں جتوایا، 1996 میں پرفارمنس خاطر خواہ نہیں رہی جبکہ 1999 کے فائنل میں پہنچے اور شکست نے قوم کو جُھکا دیا۔
سال 2008 میں ایک ایسا واقعہ ہوگیا جس نے کرکٹ کو دور کردیا اور پھر اسی سال ہم نے 2009 میں یونس خان کی کپتانی میں ٹی20 ورلڈکپ جیتا، قوم پھر کھڑی ہوگئی اور پھر 2017 میں سرفراز کی قیادت میں چیمپئینز ٹرافی کی فتح نے ہمارا مورال بلند کیا۔
انہوں نے شعیب اختر سے سوال کیا تھا کہ بتائیں ہمارے نوجوان کرکٹرز کو 90 کی دہائی کے کرکٹرز کون سا ایونٹ جتوا کر دیا، وہ میگا سپر اسٹارز ضرور تھے کوئی ٹورنامنٹ نہیں دے سکے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فی الحال عائزہ کیساتھ ہوں، 4 شادیوں سے متعلق دانش تیمور کے بیان پر تہلکہ مچ گیا
اداکار دانش تیمور کا چار شادیوں سے متعلق حالیہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
حال ہی میں رمضان ٹرانسمیشن کے دوران، دانش تیمور کی اہلیہ عائزہ خان کو بھی مدعو کیا گیا تھا، ایک موقع پر دانش نے چار شادیوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ اسلام نے انہیں چار شادیوں کی اجازت دی ہے لیکن اگر وہ ایسا نہیں کر رہے تو یہ ان کی اہلیہ عائزہ سے محبت اور احترام ہے۔
A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
دانش کا کہنا تھا کہ ’آج میں یہ بات عائزہ کے ساتھ اور سب کے سامنے کہہ رہا ہوں مجھے اللہ نے چار شادیوں کی اجازت دی ہے اور یہ میرا حق ہے جو مجھ سے کوئی چھین نہیں سکتا لیکن میں ایسا کر نہیں رہا یہ میری عائزہ کیلئے محبت اور احترام ہے کہ فی الحال میں ان کے ساتھ ہوں‘۔
اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے دانش نے عائزہ کے سامنے یہ بیان متعدد بار دہرایا کیا کہ بطور مرد انہیں اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے چار بیویاں رکھنے کی اجازت دی ہے۔
سوشل میڈیا پر دانش تیمور کے اس رمضان ٹرانمیشن سے یہ بیان خوب وائرل ہو رہا ہے جس پر صارفین سمیت مداحوں کی جانب سے بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے کہ انہوں نے عائزہ کے ساتھ اس طرح کہا کہ یہ ان کا پیار ہے کہ وہ فی الحال عائزہ کے ساتھ ہیں۔
Post Views: 2