فی الحال عائزہ کیساتھ ہوں، 4 شادیوں سے متعلق دانش تیمور کے بیان پر تہلکہ مچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
اداکار دانش تیمور کا چار شادیوں سے متعلق حالیہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
حال ہی میں رمضان ٹرانسمیشن کے دوران، دانش تیمور کی اہلیہ عائزہ خان کو بھی مدعو کیا گیا تھا، ایک موقع پر دانش نے چار شادیوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ اسلام نے انہیں چار شادیوں کی اجازت دی ہے لیکن اگر وہ ایسا نہیں کر رہے تو یہ ان کی اہلیہ عائزہ سے محبت اور احترام ہے۔
A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
دانش کا کہنا تھا کہ ’آج میں یہ بات عائزہ کے ساتھ اور سب کے سامنے کہہ رہا ہوں مجھے اللہ نے چار شادیوں کی اجازت دی ہے اور یہ میرا حق ہے جو مجھ سے کوئی چھین نہیں سکتا لیکن میں ایسا کر نہیں رہا یہ میری عائزہ کیلئے محبت اور احترام ہے کہ فی الحال میں ان کے ساتھ ہوں‘۔
اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے دانش نے عائزہ کے سامنے یہ بیان متعدد بار دہرایا کیا کہ بطور مرد انہیں اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے چار بیویاں رکھنے کی اجازت دی ہے۔
سوشل میڈیا پر دانش تیمور کے اس رمضان ٹرانمیشن سے یہ بیان خوب وائرل ہو رہا ہے جس پر صارفین سمیت مداحوں کی جانب سے بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے کہ انہوں نے عائزہ کے ساتھ اس طرح کہا کہ یہ ان کا پیار ہے کہ وہ فی الحال عائزہ کے ساتھ ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دانش تیمور چار شادیوں عائزہ کے کے ساتھ رہا ہے
پڑھیں:
پاکستانی سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ناک کا مذاق اڑانے پر سیف علی خان کا بیٹا بھڑک اٹھا
ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ کے اسٹار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے اپنی ڈیبیو فلم ”نادانیاں“ پر ایک پاکستانی شخص تیمور اقبال سے سخت لفظوں کا تبادلہ ہوا۔ یہ صورتحال اس وقت مزید بگڑ گئی جب تیمور نے ابراہیم کی ظاہری حالت پر تبصرہ کیا، جس کے نتیجے میں نوجوان اداکار نے شدید ردعمل دیا۔
تیمور اقبال کے تبصرے پر ناراض ہو کر ابراہیم علی خان نے جواب دیا، “تیمور، تقریباً تیمور جیسا… تم نے میرے بھائی کا نام لے لیا۔ اندازہ لگاؤ، تمہارے پاس کیا نہیں ہے؟ اس کا چہرہ۔ تم مکھیوں کی طرح بدصورت ہو، چونکہ تم اپنے الفاظ اپنے تک نہیں رکھ سکتے، تو پھر مت پریشان ہو، تمہاری باتیں تمھاری طرح بے معنی ہیں۔
مجھے تمہاری اور تمہاری فیملی پر افسوس ہوتا ہے۔ اور اگر کبھی تمہیں سڑکوں پر دیکھ لیا، تو میں تمہیں اور بھی زیادہ بدصورت بنا دوں گا۔
ان سخت الفاظ کے باوجود، تیمور نے ان باتوں کو ہنسی مذاق میں لے لیا اور غیر متوقع طور پر ردعمل دیا۔
اس نے لکھا، ”ہاہاہاہاہاہا، یہ میرا بندہ ہے۔ دیکھو، یہی وہ شخص ہے جسے میں فلم میں دیکھنا چاہتا ہوں۔ وہ نقلی کرنیٹو والے نرم انسان نہیں، لیکن ہاں، ہاں، وہ ناک کی سرجری والا تبصرہ بُرا تھا۔ باقی سب کچھ میں مکمل طور پر تسلیم کرتا ہوں۔ تمہارے والد کا بڑا مداح ہوں، انہیں مایوس نہ کرنا۔“
اس شدید تبادلے نے مداحوں کی توجہ حاصل کی ہے، جن کی آراء میں چونکانے سے لے کر ہنسی مذاق تک مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔
تیمور پر جوابی حملہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا، ”اگر ہم سب کچھ بے نقاب کرنے کے بارے میں ہیں تو ہمیں وہ بھی دکھاؤ جو تم نے لکھا تھا۔ پھر دیکھتے ہیں کہ آیا تمہیں اس کا جواب ملنے کا حق تھا یا نہیں۔“
فلم ”نادانیاں“ 7 مارچ کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی۔ یہ سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے بیٹے ابراہیم علی خان کی ڈیبیو فلم تھی۔
یہ خوشی کپور کی تیسری فلم بھی تھی۔ فلم میں جگل ہنراج، سنیل شیٹی، دیا مرزا اور مہیما چوہدری جیسے اداکار بھی شامل تھے۔
مزیدپڑھیں:خیرات کے پیسوں کا معاملہ: تنقید کے بعد صحیفہ جبار نے ملازمہ کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی