جعفرایکسپریس واقعہ ‘ میر ے استعفے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو تیا رہوں : خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے عہدے سے مستعفی ہونے کے مطالبے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں کی جانب سے خواجہ آصف سے پوچھا گیا کہ اپوزیشن سکیورٹی لیپس کا ذمہ دار آپ کو قرار دیکر استعفے کا مطالبہ کررہی ہے؟۔ اس سوال پر خواجہ آصف کا کہنا تھا مجھے ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے، اگر میرے استعفے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو میں حاضر ہوں، مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا پوری قوم، امریکا اور اقوام متحدہ کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کی مذمت کی گئی لیکن بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی مذمتی بیان نہیں آیا۔ چند روز قبل اپوزیشن اتحاد نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس میں ہونے والے دہشت گردی کے افسوسناک واقعہ کو بڑا سکیورٹی لیپس قرار دیتے ہوئے وزیر داخلہ، وزیر دفاع اور وزیر اطلاعات سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس خواجہ ا صف کی جانب سے ہونے والے
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس واقعہ میں شہید ریلوے ملازمین کے خاندانوں کو 52 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعہ میں شہید ہونے والے دو ریلوے ملازمین کے اہلخانہ کو 52 لاکھ روپے فی کس امداد دی گئی ہے۔
حنیف عباسی نے اعلان کیا کہ ریلوے پولیس ملازمین کے اسکیلز کو پنجاب پولیس کے برابر کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، جس کی وجہ سے عالمی طاقتوں کو یہ کھٹکتا ہے۔ دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ دہشت گردی کی کارروائیاں ہمسایہ ممالک سے ہو رہی ہیں، مگر دہشت گردوں کے سہولت کار ہم خود ہیں۔
الحمد للّٰہ۔۔۔ ملک ترقی کی راہ پر چل نکلا،مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں کمی عوام کے سامنے ہیں : حمزہ شہباز
ان کا کہنا تھا کہ سندھی، پنجابی اور بلوچ کسی نہ کسی شکل میں دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث ہوتے ہیں۔ ریسکیو آپریشن کے حوالے سے حنیف عباسی نے سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح یرغمالیوں کو بحفاظت رہا کرایا گیا، وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ بلوچستان میں لگی آگ ہمارے گھروں تک نہیں پہنچ سکتی۔
مزید :