وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور---فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور بطور نمائندہ خیبر پختون خوا اجلاس میں شریک ہوں گے۔

انہوں نے اجلاس سے قبل صوبے کی سیکیورٹی صورتِ حال پر بریفنگ بھی لی۔

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس آج ہوگا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 14 نام اسپیکر قومی اسمبلی کو دے دیے ہیں، ان ناموں میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور زرتاج گل ہیں۔

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس آج ہو گا۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔

اجلاس میں عسکری قیادت موجودہ سیکیورٹی صورتِ حال سے آگاہ کرے گی۔

اجلاس وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو موجودہ سیکیورٹی صورتِ حال سے آگاہ کرے گی۔

اجلاس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد نمائندگان، متعلقہ کابینہ اراکین بھی شرکت کریں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور قومی سلامتی اجلاس میں

پڑھیں:

قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب

اویس کیانی : قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس  طلب کرلیا گیا  ،اسپیکر ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے 

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف شریک ہوں گے ،عسکری قیادت انٹیلیجنس اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے ۔صدر وزیراعظم آزاد کشمیر شریک ہوں گے ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان چاروں صوبائی وزرائے اعلی شریک ہوں گے ،چاروں صوبائی گورنرز بھی شریک ہوں گے ،چاروں صوبوں کے آئی  جیز چیف سیکرٹریز کو بھی شرکت کی دعوت  دی گئی ہے ، وفاقی وزیر داخلہ،دفاع ،خارجہ اور وزیر خزانہ بھی شریک ہوں گے 

سٹاک مارکیٹ میں  کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا 

وفاقی سیکرٹریز کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی 

  

متعلقہ مضامین

  • قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی اجلاس, پی ٹی آئی کا بائیکاٹ،علی امین گنڈاپور کی شرکت
  • وزیراعلیٰ کے پی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک ہوں گے
  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس آج ہوگا
  • قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب
  • پی ٹی آئی کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
  • قومی سلامتی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا گیا
  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلانے پر مشاورت، اعلی عسکری قیادت، انٹیلییجنس چیفس کی شرکت متوقع
  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلانے پر مشاورت، اعلی عسکری قیادت، انٹیلییجنس چیفس کی شرکت متوقع