لاہور قلندرز کی پی ایس ایل 10 ٹرافی سمیت ایس او ایس ولیج آمد، بچوں کیساتھ وقت گزارا
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ 10 کی ٹرافی لومینارا کے لیے لاہور قلندر کے ہمراہ ایس او ایس ولیج میں رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
لاہور میں منعقدہ اس تقریب میں لاہور قلندرز کے اسٹار پلیئر نے پی ایس ایل 10 ٹرافی سمیت ایس او ایس ولیج کے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور کرکٹ بھی کھیلی۔
ایس او ایس ولیج کے بچوں نے تقریب میں موجود بیٹر فخر زمان کے ساتھ تصاویر بنائیں اور نعرے بھی لگائے۔
اس موقع پر فخر زمان نے کہا کہ بچوں کے اعتماد نے بہت متاثر کیا ہے، یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کے چہروں پر خوشی دیکھ کر دل خوش ہو جاتا ہے۔
سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا نے کہا کہ بچوں کی حوصلہ افزائی اور اپنائیت کا احساس دلانے کے لیے ٹرافی لے کر آئے ہیں۔
اس موقع پر فخر زمان کی درخواست پر لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے ایس او ایس ولیج کے بچوں کو پی ایس ایل میچز دکھانے کا اعلان بھی کیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایس او ایس ولیج لاہور قلندرز
پڑھیں:
اسرائیلی فوج کی غزہ میں بدترین بمباری، بچوں سمیت 200 فلسطینی شہید، سیکڑوں زخمی
اسرائیلی فوج کی غزہ میں بدترین بمباری، بچوں سمیت 200 فلسطینی شہید، سیکڑوں زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز
غزہ: (آئی پی ایس) اسرائیل نے یکطرفہ طور پر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد غزہ میں اسرائیلی فوج کے بدترین فضائی حملوں میں 200 فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق فلسطین کی سول ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ غزہ میں صحری کے وقت اسرائیلی فوج نے 35 فضائی حملے کئے، وسطی غزہ کے دیرالبلاح میں 3 گھروں کو نشانہ بنایا گیا، خان یونس اور رفح میں بھی حملے کئے گئے، ان حملوں میں شہید فلسطینیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ میں حماس سے تعلق رکھنے والے اہداف پر بمباری کی گئی۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی سے بار بار انکار اور دی گئی تمام تجاویز کو مسترد کرنے کے بعد اسرائیلی فوج کو غزہ میں حماس کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں سے امریکا کو آگاہ کر دیا تھا جس پر ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر حملے کرنے سے قبل امریکا کو اعتماد میں لیا تھا۔
دوسری جانب اسرائیلی حملوں پر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل یکطرفہ طور پر جنگ بندی معاہدے کو ختم کر رہا ہے، اسرائیل نے غزہ میں شہریوں پر دوبارہ حملے شروع کر دیے ہیں۔
حماس نے اسرائیلی دہشتگردی کا جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے بعد مغویوں کا مستقبل تاریک ہوگا، مذاکرات ختم کرنے پر نیتن یاہو مستقبل کے واقعات کا ذمہ دار ہوگا۔