افطار6.16 ……… سحر4.46
فقہ جعفریہ
افطار6.25 ……… سحر4.44
دوسرے شہروں میں فرق…قصور، شیخوپورہ ایک منٹ، اوکاڑہ، گوجرانوالہ 2 منٹ، گجرات، ساہیوال، سیالکوٹ 3 منٹ، سرگودھا 6 منٹ، فیصل آباد 10 منٹ، کوئٹہ 31 منٹ کے بعد
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
روزانہ ہزاروں افراد کے لیے سحر و افطار تیار کرنے والے گرینڈ کچن
ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی ملک کے مختلف علاقوں میں مختلف تنظیموں اشرافیہ اور عام لوگوں کی جانب سے مستحق اور غریب افراد سمیت مسافروں کے لیے سحر و افطار کا بندوبست کیا جاتا ہے۔
عمومی طور پر دیکھا جاتا ہے کہ جہاں کہیں بھی سحر و افطار کے انتظام کیا گیا ہو وہاں چند سو لوگوں کا ہی اہتمام کیا جاتا ہے تاہم اسلام آباد میں ایک خدمت کمیٹی ہے جو کہ اپنے 30 سے زائد گرینڈ کچن کے ذریعے تقریباً ایک لاکھ لوگوں کے لیے روزانہ سحر و افطار کا بندوبست کرتی ہے۔
اس خدمت کمیٹی کے رضاکار ان گرینڈ کچن سے سحر و افطار کا سامان مستحق اور سفید پوش افراد کے گھروں تک بھی پہنچاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی رمضان پیکج میں تاخیر پر کڑی تنقید
خدمت کمیٹی آئی ایٹ اسلام اباد کے انچارج عاصم علی نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدمت کمیٹی کے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز اور علاقوں میں 30 سے زائد گرینڈ کچن کا انتظام کیا جاتا ہے۔
عاصم علی نے بتایا کہ گرینڈ کچن میں روزانہ 3 ہزار کے قریب افراد کے لیے سحری اور افطاری کا بندوبست کیا جاتا ہے اور رات کے 3 بجے جس وقت سحری تیار کی جاتی ہے تو مختلف رضاکار آجاتے ہیں اور پہلے سے منتخب کیے گئے سفید پوش اور ضرورت مند لوگوں کے گھروں تک سحری پہنچاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ جو یہاں پر گرینڈ کچن کے ساتھ لوگ موجود ہوتے ہیں جن میں زیادہ تر تعداد گارڈز بائیکیا اور فوڈ پانڈا رائیڈرز کی ہوتی ہے ان کو کرسیوں اور میز پر بٹھا کر اچھے طریقے سے سحری کروائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیے: رمضان المبارک میں کیے گئے صدقے کو مستقل طور پر اپنی زندگی میں اپنائیں
عاصم علی نے بتایا کہ سحری کے لیے ہر روز مختلف مینیو ہوتا ہے، کبھی دال ہوتی ہے، کبھی چنے اور کبھی کالے چنے و مختلف اشیا ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح افطار کے وقت کھجور، پھل، چاول یا کوئی اور کھانے کی اشیا تیار کی جاتی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر تمام گرینڈ کچن سے یہ کھانا مستحق ضرورت مند اور سفید پوش لوگوں کو بھیجا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں رمضان کی بیسٹ اور کم قیمت فوڈ ڈیلز کہاں کہاں دستیاب ہیں؟
عاصم علی نے بتایا کہ تقریباً 200 سے 300 لوگوں کے لیے کرسیاں اور میز لگائی جاتی ہیں جو 3 بجے سے لے کر سحری کا وقت ختم ہونے تک مختلف شفٹوں میں کھانا کھاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد سحری و افطاری خدمت کمیٹی گرینڈ کچن مستحق افراد کے لیے افطاری مستحق افراد کے لیے سحری