وادیٔ نیلم سمیت بالائی علاقوں میں سردی کی شدت کم
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
وادیٔ نیلم سمیت بالائی علاقوں میں مطلع صاف اور سردی کی شدت کم ہونا شروع ہو گئی۔
وادیٔ نیلم کے بالائی علاقوں تاؤبٹ، ہلمت، شونٹھر، سرگن سمیت رابطہ سڑکوں کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا ہے۔
لوگ اشیائے خور و نوش کندھوں پر اٹھا کر لے جانے پر مجبور ہیں جبکہ ادویات کی قلت کا بھی سامنا ہے۔
درجۂ حرارت بہتر ہونے سے برف پگھلنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس سے دریائے نیلم اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
محکمۂ شاہرات کی مشینری سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہے۔
ایکسیئن شاہرات نیلم سہیل قیوم قریشی کے مطابق برفانی تودوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے کو صاف کرنے میں مزید دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ریلوے سٹیشن کی چھت گرنے کا معاملہ، لاکھوں افراد حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے، تمام ٹرانسپورٹ بند
بلغراد(نیوزڈیسک)سربیا میں لاکھوں افراد نے صدر الیگزینڈر ووچک اور ان کی حکومت کیخلاف مظاہرہ کیا جسے اب تک کا سب سے بڑا احتجاج قرار دیا جارہا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سربیا میں لاکھوں افراد نے صدر الیگزینڈر ووچک اور ان کی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور احتجاجی ریلی نکالی۔ رپورٹ کے مطابق احتجاج کے باعث سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں ہائی الرٹ رہا اور تمام پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئی۔
واضح رہے سربیا میں حکومت مخالف مظاہرے 4 ماہ پہلے شروع ہوئے تھے جب گزشتہ برس نومبر میں زیر تعمیر ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 15افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
اس حوالے سے مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی بدعنوانی اور نااہلی کے سبب حادثہ ہوا جبکہ حکومت نے بے امنی پھیلانے والے مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کی وارننگ دی ہوئی ہے۔
سعودی عرب: عید الفطر پر ملازمین اور طلبہ کو لمبی تعطیلات دینے کا فیصلہ