ایک منٹ میں بھارت کے 5 طیارے گرانے والے ایم ایم عالم کی 12ویں برسی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ستمبر 1965 کی جنگ کے ہیرو ایئرکموڈور (ر) محمد محمودعالم کی برسی پر پاک فضائیہ کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
ایئر کموڈور(ر) ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے 5 جیٹ طیاروں کو مار گرایا تھا، جنگ کے دوران 11 دنوں میں دشمن کے 9 طیاروں کو تباہ اور 2 طیاروں کو نقصان پہنچایا تھا۔
پاک فضائیہ کی جانب سے ستمبر1965 کی جنگ کے ہیرو ایئر کموڈور (ر) محمودعالم (ر) کی 12ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے، 1965 کی جنگ میں شاندار کارکردگی پر انہیں 2 بار ستارہ جرأت سے بھی نوازا گیا۔
یاد رہے کہ پاک بھارت جنگ کے ہیرو سمجھے جانے والے ایئرکموڈور ایم ایم عالم 18 مارچ 2013 کو کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور پیر کی صبح اٹھہتر برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔
انہیں 1965 کی جنگ میں ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ہندوستان کے پانچ جنگی طیارے مار گرانے سے عالمی شہرت حاصل ہوئی تھی۔
ایئرکموڈور (ر) عالم 6 جولائی 1935 کو کولکتہ میں پیدا ہوئے ۔
انہیں جرات اور بہادری کے باعث انہیں ستارہ جرات سے نوازا گیا، وہ 1982 میں ایئر کموڈور کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے۔
ن لیگ کو بڑا دھچکا، اہم لیگی رہنما رانا احسان پیپلزپارٹی میں شامل
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
یمن کے مختلف علاقوں پر امریکہ کی بمباری
یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی طیاروں نے یمن کے شمال میں "صعدہ" صوبے میں واقع "الصفرا" شہر کے "السید" علاقے پر چار بار بمباری کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی جنگی طیاروں نے یمن کے متعدد صوبوں پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔ یمنی ذرائع نے ایک بار پھر خبر دی ہے کہ امریکہ نے جارحانہ اور مجرمانہ حملے کئے ہیں۔ المسیرہ نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے شمالی یمن کے صوبہ صعدہ کے شہر معز کے علاقے تکیح کو نشانہ بنایا۔ اس کے چند منٹ بعد یمن کے شمال مغرب میں واقع صوبہ حجہ کے المسیرہ سے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ امریکیوں نے "میدی" شہر میں "بحیس" کے علاقے کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
مزید برآں، یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی طیاروں نے یمن کے شمال میں "صعدہ" صوبے میں واقع "الصفرا" شہر کے "السید" علاقے پر چار بار بمباری کی۔ ایک گھنٹے بعد الجزیرہ نے اطلاع دی کہ امریکی جنگی طیاروں نے مغربی یمن میں الحدیدہ شہر کے مشرق میں علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔ الحدیدہ صوبے کے المینا شہر میں العہلی کلب کی عمارت پر بھی دو بار بمباری کی گئی۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز سے امریکی فوج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر صیہونی حکومت سے وابستہ بحری جہازوں کی مدد اور حفاظت کے لیے یمنی سرزمین پر دوبارہ فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔ یمنی حکام کا کہنا ہے کہ فوجی تنصیبات اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے امریکی دعووں کے برعکس وہ رہائشی اور شہری عمارتوں پر حملے کر رہے ہیں اور کے یمن اسلامی کے شہریوں کو شہید کر رہے ہیں۔