دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے قوم یکجہتی کا مظاہرہ کرے، سید احمد محمود
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
سابق گورنر پنجاب نے دہشتگردی کیخلاف برسرپیکار افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام ریاستی اداروں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا، تاکہ عوام کو تحفظ، خوشحالی اور استحکام فراہم کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر پنجاب و پاکستان پیپلز پارٹی جنوب پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے ملک میں بڑھتی دہشتگردی، مہنگائی اور بیروزگاری پر اظہار تشویش کرتے ہوئے امن و استحکام کے قیام کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ سابق گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ دہشتگرد عناصر پاکستان کے امن و ترقی کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں، جس کا پوری قوم اور ریاستی ادارے بھرپور جواب دے رہے ہیں۔ انہوں نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور مسلح افواج کی جرات و بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے سکیورٹی اہلکار دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، اور قوم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
مخدوم سید احمد محمود نے دہشتگردی کیخلاف برسرپیکار افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام ریاستی اداروں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا، تاکہ عوام کو تحفظ، خوشحالی اور استحکام فراہم کیا جا سکے۔ مزید برآں انہوں نے ملک میں جاری معاشی مشکلات، مہنگائی اور بے روزگاری کے مسائل کا بھی ذکر کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو درپیش مشکلات کو کم کرنے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور معیشت کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔ مخدوم احمد محمود نے قوم سے بھی اپیل کی کہ وہ اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں، تاکہ دہشتگردی اور دیگر قومی مسائل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا سکے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا پاک فوج اور شہدائے جعفر ایکسپریس سے یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان
پی ٹی آئی کا پاک فوج اور شہدائے جعفر ایکسپریس سے یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)تحریک انصاف نے پاک فوج کے جوانوں اور شہدائے جعفر ایکسپریس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔ نائب صدر پی ٹی آئی پنجاب اکمل خان باری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ظلم کی انتہا ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، یہ پاکستان پر حملہ ہے جسے ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔
اکمل خان باری نے کہا کہ شہدا جعفر ایکسپریس سے اظہار یکجہتی کیلئے 18مارچ بروز منگل جی پی او چوک سے پنجاب اسمبلی تک پرامن ریلی نکالیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سے درخواست ہے کوئی خلل نہ ڈالے، یہ شہدا سے اظہار یکجہتی کی ریلی ہوگی جس میں سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونے والوں اور بہادر فوجیوں کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائے گا، ریلی میں پی ٹی آئی کارکنان، وکلا، سول سوسائٹی کے لوگ بھرپور شرکت کریں گے۔