Nawaiwaqt:
2025-03-18@10:52:22 GMT

 شکارپور: طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو انتقال کر گئے

اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT

 شکارپور: طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو انتقال کر گئے

شکارپور+اسلام آباد (نیٹ نیوز+خبر نگار خصوصی) دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے طویل القامت نصیر سومرو علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کا ان کی وفات پر کہنا تھا کہ نصیرسومرو کو سانس لینے میں تکلیف اور ان کے جسم میں آکسیجن کی کمی ہوگئی تھی، پھیپھڑوں کے عارضے کی وجہ سے انہیں متعدد بار ہسپتال بھی داخل کرایا گیا۔ واضح رہے نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا اور وہ عام افراد سے کم سے کم تین فٹ لمبے تھے، نصیر سومرو کی نماز جنازہ آج شکارپور میں ادا کی جائے گی۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے سب سے دراز قامت شخص نصیر سومرو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو انتقال کرگئے

سٹی 42 : دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل 55 سالہ نصیر سومرو طبیعت  خراب ہونے کے باعث انتقال کر گئے ۔ 

بھائی ریاض سومرو نے نصیر سومرو کے انتقال کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا، انہوں نے بتایا کہ 55 سالہ بھائی کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے، انہیں سانس لینے میں تکلیف اور ان کے جسم میں آکسیجن کی کمی ہوگئی ،  کئی ماہ سے نصیر سومرو کا گھر میں علاج جاری تھا۔ 

سٹاک مارکیٹ میں  کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا 

انہوں نے مزید کہا کہ اُن کی نماز جنازہ شکارپور میں کل صبح ادا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا، انہیں دراز قد کی وجہ سے انہیں قومی ایئر لائن نے ملازمت بھی دے رکھی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے طویل القامت نصیر سومرو سپردِ خاک
  • دنیا کے طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو 55 سال کی عمر میں چل بسے
  • دنیا کے چند دراز قد انسانوں میں شامل نصیر سومرو انتقال کر گئے
  • طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو انتقال کر گئے
  • پاکستان کے طویل القامت فرد نصیر سومرو کا انتقال ہوگیا
  • دنیا کے طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو 55سال کی عمر میں انتقال کرگئے
  • دنیا کے طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو 55 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
  • طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو انتقال کرگئے
  • دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو انتقال کرگئے