23 مارچ؛ یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں تقریب ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
23 مارچ کو یوم پاکستان کی مناسبت سے ایوان صدر میں تقریب منعقد کی جائے گی۔
صدر آصف علی زرداری یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب میں وزیر اعظم اور تمام سروسز چیف شرکت کریں گے۔ صدر مملکت قومی پرچم لہرائیں گے۔
اس موقع پاک آرمی کے دستے کی جانب سے صدر آصف علی زرداری کو سلامی پیش کی جائے گی۔ پاک فضائیہ کا دستہ بھی ایوان صدر کے اوپر فلائی پاسٹ کرے گا۔ تقریب میں غیرملکی سفیروں اور دیگر اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے:انتظامیہ نے استقبالیہ بینرز اتار دیئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت آصف علی زرداری کی لاہور آمد سے قبل ہی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور(پی ایچ اے انتظامیہ) نے ان کے استقبالیہ بینرز اتار دیئے۔
نجی ٹی وی آج نیوز نے پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر کے حوالے سے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری کی لاہور آمد سے قبل ہی جیل روڈ ، گلبرگ مین بلیوارڈ پر لگائے ہوئے تمام بینرز اتار دیئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ استقبالیہ بینرز چند گھنٹوں کے لئے لگائے گئے تھے، پی ایچ اے کے اہلکاروں نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ غنڈہ گردی کی، پی پی کارکنوں کے موبائل فون چھین لئے گئے۔
ذرائع کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری رات گئے لاہور پہنچ گئے، آصف زرداری کا لاہورمیں قیام دو دن متوقع ہے، صدر آصف زرداری کل نواب شہزاد کی رہائشگاہ ماڈل ٹاو¿ن افطار ڈنر میں شرکت کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سیمت دیگر رہنما افطار ڈنر میں شرکت کرینگے، پنجاب قیادت صدر پاکستان کو کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی تفصیلی رپورٹ دینگے۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 27 فروری کو بھی صدر آصف علی زرداری نے لاہورکا دورہ کیا تھا۔
وہ قبیلہ جہاں بچے بھی خطرناک سانپوں سے زہر نکالنے کا فن جانتے ہیں
مزید :