قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کیلیے مدعو کیے گئے رہنماؤں کی فہرست سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے لیے مدعو کیے گئے رہنماؤں کی فہرست سامنے آگئی جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کو بھی دعوت دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف سمیت 122 ارکان شریک ہوں گے، فہرست کے علاوہ کوئی بھی شخص غیر متعلقہ قرار دیا جائے گا۔قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بھی شریک ہوں گے۔
فہرست میں مولانا فضل الرحمٰن، عمر ایوب، مولانا غفور حیدری، صاحبزادہ حامد رضا، فاروق ایچ نائیک، سینیٹر راجا ناصر عباس، محمود اچکزئی، اختر مینگل، اسد قیصر اور زرتاج گل کے نام شامل ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی کی 10 بہترین ڈیلیوریز جاری، 3 پاکستانی بولرز کی بھی ڈیلیوریز شامل
ایمل ولی خان، خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال شریک ہوں گے۔ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت بھی قومی سلامتی اجلاس میں مدعو کی گئی ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: قومی سلامتی
پڑھیں:
سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، وزیراعظم شہبازشریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اجلاس میں شریک ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر ،ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی ملٹری آپریشنز شریک ہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز، خالد مقبول صدیقی، انوارالحق کاکڑ، فیصل واوڈا بھی اجلاس میں شریک ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، ،گورنر فیصل کریم کنڈی،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی شریک ہیں،اجلاس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان،وزیراعظم آزادکشمیراورڈی جی آئی بی فواداسد اللہ بھی شریک ہیں۔
تحریک انصاف کا قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار
مزید :