نئی نہر سے بھارت کی آبی جارحیت روکنے میں مدد ملے گی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
یہ اقدام گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کیلئے اٹھایا گیا
کچھ لوگ غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، یہ نہر دریائے سندھ سے نہیں ستلج سے نکل رہی ہے
اراکین پنجاب اسمبلی نے محفوظ شہید نہر کی تعمیر احسن اقدام قرار دیتے ہوئے سبز انقلاب کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوامی نمائندوں نے محفوظ شہید کینال کی تعمیر کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی پنجاب واصف مظہر راں نے کہا کہ کچھ لوگ نہرکے بارے میں غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، یہ نہر دریائے ستلج سے سے نکل رہی ہے، اس نہر کی تعمیر سے بھارت کی آبی جارحیت کو روکنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوںنے کہا کہ اس نہر کی تعمیر سے جنوبی پنجاب اور چولستان کے علاقوں میں سبز انقلاب آئے گا، پانی کے ذرائع کو بہتر استعمال میں لا کر چولستان، جنوبی پنجاب کے عوام کا مستقبل بہتر بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فصلوں اور زمینوں کی صحیح آبیاری سے کسانوں کی حالت میں بہتری آئے گی جس سے پنجاب اور پاکستان بھی بہتر ہوگا۔ میں صرف پنجاب کی بات نہیں کرتا، ایسی نہریں سندھ اور بلوچستان سے بھی نکلنی چاہیں تاکہ وہاں بھی سبز انقلاب آئے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
امریکہ کو دردناک سبق سکھائیں گے، یمن
اعلیٰ ترین سیاسی کا کہنا ہے کہ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کو یقینی طور پر ناکامی ہوگی اور طوفان الاقصی کی طرح مایوسی اور شکست ان کا مقدر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی وحشیانہ جارحیت اور ملک میں رہائشی علاقوں پر مسلسل پے در پے حملوں کے ردعمل میں یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل نے کہا ہے کہ ہم اپنے ثابت قدم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ امریکہ کو زبردست تدابیر اختیار کرتے ہوئے دردناک سبق سکھائیں گے۔ یمن کے اعلیٰ ترین سیاسی کا کہنا ہے کہ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کو یقینی طور پر ناکامی ہوگی اور طوفان الاقصی کی طرح مایوسی اور شکست ان کا مقدر ہوگی۔ اسی طرح یمنی علماء نے بھی اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت کا مقابلہ اور ان کے خلاف جہاد کرنا ایک دینی فریضہ اور قومی ذمہ داری ہے۔