پنجاب اسمبلی کا 23واں اجلاس آج ،5 نئے بل متعارف ہونگے
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
حسن علی: پنجاب اسمبلی کا 23واں اجلاس آج ساڑھے12بجے ہو گا،ایجنڈا جاری اسمبلی اجلاس کا آغاز تلاوت ، نعت اور قومی ترانے سے ہو گا۔
محکمہ پرائمری ہیلتھ ،محکمہ بہبود آبادی سوالات کے جوابات دینگے، غیر سرکاری ارکان 5 نئے بل اسمبلی میں پیش کریں گے، دی پنجاب لیٹر آف ایڈمنسٹریشن اینڈ سکشن سرٹیفکیٹ بل متعارف کروایا جائے گا۔
بل کا مسودہ قانون امجد علی جاوید کی جانب سے متعارف کرایا جائے گا،دی یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹ ترمیمی بل 2025 متعارف کروایا جائے گا،بل کا مسودہ قانون امجد علی جاوید متعارف کروائیں گے۔
دی نیشنل کالج آف بزنس لاہور ترمیمی بل 2025 متعارف کروایا جائے گا،ذوالفقار علی شاہ مسودہ قانون پنجاب اسمبلی میں متعارف کروائیں گے،دی فیکٹریز ترمیمی بل 2025 متعارف کروایا جائے گا۔
وقاص محمود مان،خرم اعجاز،شعیب امیر،محمد اطہر مقبول و دیگر مسودہ قانون پیش کریں گے،پنجاب انڈسٹریل ریلیشنز ترمیمی بل 2025 متعارف کروایا جائے گا۔
مسودہ قانون وقاص محمود مان متعارف کروائیں گے، 11مارچ 2025 سے زیر التواء قراردادیں پیش کی جائیں گی، صوبائی اسمبلی میں 113 اے کے تحت ارکان فوری اہمیت کے حامل معاملات اٹھائیں گے۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
روسی صدر پیوٹن نے امریکی ایلچی کو ملاقات کے لیے 9 گھنٹے کا انتظار کروایا؟ ٹرمپ بول پڑے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسی ’فیک نیوز‘کی شدید مذمت کی ہے، جن کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی صدر کے ایلچی کو ملاقات کے لیے 9 گھنٹے کا انتظار کرایا۔
وائٹ ہاؤس کی سینیئر ترجمان جیکوئی ہینرچ کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹیلی ویژن چینل ’ سکائی نیوز‘ کی ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف کو ملاقات کے لیے 9 گھنٹے طویل انتظار کروایا تھا۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ کوئی انتظار نہیں کروایا گیا تھا۔ بہت نتیجہ خیز ملاقات تھی۔ معاملات تیزی سے اور موثر انداز میں آگے بڑھے۔ سارے اشارے بہت اچھے محسوس ہورہے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ صدر پیوٹن سے ملاقات کے لیے دیگر لوگ بھی موجود تھے۔ ظاہر ہے کہ ملاقات میں کچھ وقت لگتا ہے۔
یاد رہے کہ سکائی نیوز نے اپنی خبر میں بتایا تھا کہ سٹیو وٹکوف 12 گھنٹے ایوان صدر میں موجود رہے۔ ان کے موٹر کیڈ کی آمد اور رخصتی کے اوقات کے مطابق خبر دی گئی۔ انہیں صدر پیوٹن سے ملاقات کے لیے کم از کم 9 گھنٹے انتظار کرنا پڑا کیونکہ صدر پیوٹن بہت مصروف تھے۔ وہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات میں مصروف تھے۔
سکائی نیوز نے لکھا کہ روسی صدر کسی طور پر بھی پسپائی اختیار نہیں کرتے۔ وہ بخوبی باور کرواتے ہیں کہ انہیں کیا کرنا ہے بالخصوص اپنی پچ پر۔ یہ امریکیوں کے لیے ایک پیغام کی طرح محسوس ہوا ہے کہ ’میں باس ہوں، میں نے نظام الاوقات ترتیب دیا ہوا ہے، اور میں کسی کا پابند نہیں ہوں‘۔
انہوں( پیوٹن) نے آخر کار مسٹر وٹ کوف اس وقت ملاقات کے لیے بلایا جب رات گہری ہو رہی تھی ۔ پھر جیسے ملاقات ختم ہوئی، مسٹر وٹ کوف فوراً واپسی کے لیے بھاگے۔ کچھ ہی دیر بعد وہ روس سے نکل گئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا ڈونلڈ ٹرمپ روس صدر پیوٹن