غزہ پٹی میں صیہونی فورسز کی فضائی جارحیت جاری، 40 فلسطینی شہید، 150 سے زائد زخِمی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ حماس کیجانب سے قیدیوں کی رہائی سے بار بار انکار اور دی گئی تمام تجاویز کو مسترد کرنے کے بعد اسرائیلی فوج کو غزہ میں حماس کیخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پٹی میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں 40 فلسطینی شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق وسطی اسرائیل سے غزہ میں 35 حملے کیے گئے، اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ میں حماس سے تعلق رکھنے والے اہداف پر بمباری کی گئی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل یکطرفہ طور پر جنگ بندی معاہدے کو ختم کر رہا ہے، اس نے غزہ میں شہریوں پر دوبارہ حملے شروع کر دیئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق وسطی غزہ کے دیر البلاح میں 3 گھروں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ خان یونس اور رفح میں بھی حملے کیے گئے ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے حملے سحری کے وقت پر کیے گئے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے قیدیوں کی رہائی سے بار بار انکار اور دی گئی تمام تجاویز کو مسترد کرنے کے بعد اسرائیلی فوج کو غزہ میں حماس کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ غزہ کے حملوں سے متعلق وائٹ ہاؤس سے مشاورت کی گئی تھی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ کی گئی
پڑھیں:
یمن پر امریکہ نے حملہ اسرائیل کے ساتھ مل کر کیا، صیہونی میڈیا
اسرائیل ہیوم کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے امریکہ کیلئے انٹیلی جنس معلومات فراہم کیں۔ تاہم اسرائیلی میڈیا نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ یمن آنے والے دنوں میں اس جارحیت کا جواب دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ یمن پر امریکہ نے حملہ اسرائیل کے ساتھ مل کر کیا۔ اسرائیل ہیوم کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے امریکہ کیلئے انٹیلی جنس معلومات فراہم کیں۔ تاہم اسرائیلی میڈیا نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ یمن آنے والے دنوں میں اس جارحیت کا جواب دے گا۔ یاد رہے کہ امریکی اور برطانوی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعا، صعدہ، البیضاء اور دمار کو نشانہ بنایا، اتوار کی صبح اور ہفتے کی رات گئے فضائی حملوں میں ان تک 132 افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ دریں اثناء یمن کی انصار اللہ کے سینئر عہدیدار نے اس بات پر زور دیا کہ صنعاء کبھی بھی غزہ کی حمایت سے ہرگز دستبردار نہیں ہو گا۔ یمنی حکومت کے میڈیا ونگ کے سربراہ زید الغرسی نے کہا کہ ملک کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا واشنگٹن کا دعویٰ سراسر جھوٹ ہے جب کہ گذشتہ رات کی جارحیت میں یمنی شہریوں کے مکانات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکیوں کو ہمارا جواب بالکل واضح ہے، ہم غزہ کی حمایت سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے اور یمن کے خلاف امریکی جارحیت سے غزہ کے لئے ہماری حمایت ہرگز متاثر نہیں ہو گی۔ الغرسی نے کہا کہ ہم اپنے دشمن کو اچھی طرح جانتے ہیں اور اس کی کمزوریوں اور ان سے نمٹنے کے طریقے بھی جانتے ہیں۔