سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ میں اس بزدلانہ دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ شدت پسند عناصر ان جری اور نڈر مبلغین سے خوفزدہ ہیں جو اتحاد، اخوت اور حق کی شمع روشن کیے ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے جاری مذمتی بیان میں کہا ہے کہ مفتی منیر شاکر کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، جس پر میرا دل افسردہ اور روح مغموم ہے۔ میں اس بزدلانہ دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ شدت پسند عناصر ان جری اور نڈر مبلغین سے خوفزدہ ہیں جو اتحاد، اخوت اور حق کی شمع روشن کیے ہوئے تھے۔ ‏مفتی منیر شاکر اتحاد بین المسلمین کے ایک عظیم علمبردار تھے، جنہوں نے اپنی زندگی امت کے اتحاد، بھائی چارے اور امن کے فروغ کے لیے وقف کر دی تھی۔

انکا کہنا تھا کہ مفتی منیر شاکر کی شہادت نہ صرف علمی و روحانی دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان ہے بلکہ معاشرے کے ان عناصر کے لیے بھی ایک سوالیہ نشان ہے جو نفرت کے بیوپاری ہیں اور امن کے پیامبروں سے خائف رہتے ہیں۔‏میں حکومتِ وقت سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ اس سفاکانہ جرم میں ملوث عناصر کو جلد از جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے اور ایسے جید علماء و مبلغین کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، جو اخوت، محبت اور ہم آہنگی کے علمبردار ہیں۔‏اللہ تعالیٰ مفتی منیر شاکر کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین و عقیدت مندوں کو صبرِ جمیل نصیب کرے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مفتی منیر شاکر

پڑھیں:

مسجد کے باہر دھماکے میں شہید مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ ادا، دھماکے کا مقدمہ درج 

تھانہ ارمڑ کی حدود میں مسجد کے باہر ہونے والے بارودی مواد کے دھماکے میں شہید عالم دین مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جب کہ واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ باغ ناران میں ادا کردی گئی. نماز جنازہ میں مذہبی، سیاسی و دیگر مکاتب فکر سے تعاون رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

دوسری جانب مفتی منیر شاکر پر دھماکے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی،  مقدمے  میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔متن  کے مطابق آئی ای ڈی مسجد کے چھوٹے گیٹ کیساتھ لگائی گئی تھی۔تفتیشی ٹیم  نے کہا کہ  دھماکے کا ٹارگٹ مفتی منیر شاکر تھے.جائے وقوعہ پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیں تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور، مفتی منیر شاکر پر دھماکے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
  • مفتی منیر شاکر ماضی اور حال کے آئینے میں
  • پشاور: مفتی منیر شاکر شہید پر دھماکے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
  • مسجد کے باہر دھماکے میں شہید مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ ادا، دھماکے کا مقدمہ درج 
  • مفتی منیر شاکر پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج
  • پشاور میں دھماکا، عالم دین مفتی منیر شاکر جاں بحق، تین افراد زخمی
  • مفتی منیر شاکر دھماکے کا ہدف تھے، سی سی پی او قاسم علی خان
  • کالعدم لشکر اسلام کے بانی، مفتی منیر شاکر کون تھے؟
  • مشرق وسطیٰ میں خرابی حالات کے ذمہ دار مغربی ممالک ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس