قومی سطح پر جو کردار نوازشریف کے ذمے ہوگا وہ ادا کریں گے، رانا ثنا اللّٰہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
فائل فوٹو۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ قومی سطح پر جو کردار نواز شریف کے ذمے ہوگا وہ ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کل کے اجلاس میں عسکری قیادت موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر حکمت عملی سے آگاہ کریں گے، اجلاس میں سیاسی قیادت کی مشاورت اور رہنمائی بھی عسکری قیادت کو میسر آئے گی۔
رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ اجلاس میں اگر کوئی چیز سامنے آتی ہے کہ نواز شریف کو کردار ادا کرنا ہے تو بالکل حاضر ہیں، مولانا فضل الرحمان 2018 کے الیکشن کے بعد بھی سسٹم سے باہر رہ کر جدوجہد کرنا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اب بھی ہمارا موقف ہے کہ سسٹم میں رہتے ہوئے درست کیا جانا چاہیے، مولانا فضل الرحمان کو ہم اپنے موقف پر قائل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خام خیالی ہے ان کو سمجھ آجانی چاہیے جتنا جلدی سمجھ آجائے بہتر ہے، یہ سمجھتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔
وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، پہلے پاکستان کی خیر مانگنی چاہیے، جب تک یہ سیاستدانوں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے اسی طرح سے ٹکریں مارتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تمام تر توانائی بھی ریاست کے خلاف خرچ ہو رہی ہے، پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا اور گالم بریگیڈ کیا کر رہے ہیں؟ پی ٹی آئی اپنی توانائی ملک کے حق میں کرے تو رسپانس اچھا ملے گا۔
رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں اتنی طاقت ہے کہ دہشتگردی کو ختم کر دیا جائے گا، حل یہی ہے کہ عسکری اور سیاسی قیادت ایک دوسرے کی بات سنیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کی حکومت نے دہشتگردوں کو سہولت فراہم کی ہے وہ وہاں ٹریننگ کرتے ہیں، چند ہفتوں اور ماہ میں دہشتگردوں کے محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کر دیا جائے گا۔
وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ اجلاس میں مشاورت کی جائے گی کہ کیسے افغانستان کو کسی کی پراکسی نہ بننے کا کہا جائے، افغانستان نہیں مانتا تو اس صورت میں کیا حکمت عملی ہوگی اس پر بھی مشاورت ہوگی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ رانا ثنا الل اجلاس میں پی ٹی ا ئی کریں گے
پڑھیں:
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات
اسلام آباد : قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،اجلاس میں اعلیٰ حکومتی اورعسکری قیادت شریک ہوگی، ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور ان کے نامزد نمائندے اجلاس میں شرکت کریں گے، ترجمان کاکہناہےکہ عسکری قیادت ملک کی موجودہ سیکورٹی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی کو آگاہ کرے گی، ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے، اجلاس ان کیمرہ ہو گا، میڈیا کو پارلیمنٹ کی عمارت تک رسائی نہیں دی جائے گی، خصوصی دعوت نامے کے بغیر کسی کو بھی پارلیمنٹ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Post Views: 1