کراچی:

تھانہ عزیز بھٹی کے علاقے میں ڈالمیا میں سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے کونسلر کو فائرنگ  کرکے قتل کردیا گیا، وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے پولیس حکام کو ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔ 

ترجمان ضلع  شرقی پولیس کے مطابق ڈالمیا شانتی نگر کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت فائق کے نام سے ہوگئی۔ 

ترجمان پولیس کے مطابق مقتول فائق  یوسی7 شانتی نگر سے سیاسی جماعت کا کونسلر تھا، مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کی جارہی ہے۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مقتول کو بظاہر نشانہ بنایا گیا اوراس کی دشمنیاں بھی بتائی جارہی ہیں، مقتول کے قتل کے محرکات کی مزید وضاحت کے لیے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، جبکہ  علائقہ میں یہ بات زبان زد عام ہے کہ مقتول کو دیرینہ دشمنی کی وجہ سے قتل کیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ 

دریں اثنا وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے شانتی نگر کے کونسلر کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ 

وزیرداخلہ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ قتل کے پس پردہ عوامل و محرکات کا پتہ لگایا جائے اور شواہد کی روشنی میں تفتیش و تحقیقات کو نتیجہ خیز بنایا جائے۔ 

ضیاء الحسن لنجار نے ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیس کے

پڑھیں:

وی آئی پی کلچر کا خاتمہ، پنجاب میں پولیس نے آگاہی مہم شرو ع کر دی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 مارچ 2025)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر میں وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے پنجاب پولیس نے آگاہی مہم شروع کر دی، گاڑیوں پر پولیس لائٹس، سائرن اور فینسی نمبر پلیٹس لگانا ممنوع قرار دیدیاگیا، سیکورٹی سکیورٹی خطرات پرصرف پولیس کی اجازت سے 2 نجی گارڈ رکھنے کی اجازت ہوگی،میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کاکہنا ہے کہ مہم کے تحت کالے شیشوں اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پہلے دو ہفتے آگہی مہم کے بعد کریک ڈاﺅن کا آغاز کیا جائے گا۔شہریوں سے گزارش ہے کہ قوانین کی پاسداری کرکے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔حکام نے عوام سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ وہ اس مہم میں بھرپور تعاون کریں تاکہ سڑکوں پر نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے اور غیر قانونی مظاہرے ختم کئے جا سکیں۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ اقدام سے سڑکوں پر قانون کی حکمرانی کے قیام اور وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے ایک اہم قدم ہوگا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور میںصوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈبل کیبن گاڑی کے گارڈز نے شہری کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا ڈالاتھا۔۔ گاڑی کی ٹکر کے بعد پرائیویٹ گارڈ نے شہری پر سیدھا فائرنگ کر دی تھی۔ پرائیویٹ گارڈ شہری کو پکڑ کر مارتے رہے۔ پولیس جب موقع پر پہنچی تو سکیورٹی گارڈ گاڑی اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ بیجنگ انڈر پاس میں ڈالے پر سوار گارڈز نے شہری پر سیدھی گولیاں چلائیں۔

گارڈز نے پہلے کار سوار پر فائرنگ کی اور تشدد بھی کرتے رہے جبکہ متاثرہ شہری نے فائرنگ کرنے والے گارڈ کو پکڑنے کی کوشش کی تھی۔ ترجمان ڈولفن فورس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی آواز سن کر ڈولفن ٹیم نمبر 17 موقع پر پہنچی۔ ملزمان رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ملزمان کی گاڑی سے 3 رائفلیں، گولیوں سے بھرے میگزین برآمد ہوئے۔ ملزمان نے گاڑی پر پولیس فلیشر لگا رکھی ہے۔

گاڑی قبضے میں لے لی گئی۔ ویگو ڈالے سے اونیکس سیکیورٹی کمپنی کی جیکٹس بھی ملی تھیں۔بعدازاں لاہور میں بیجنگ انڈرپاس پر شہری پر تشدد اور فائرنگ کرنے والے 4ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی جس نے مختصر وقت میں ملزمان کو گرفتار کر لیاتھا۔ڈی آئی جی آپریشنز کاکہنا تھا کہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائےگا۔ گارڈ فراہم کرنیوالی نجی سیکیورٹی کمپنی کیخلاف بھی کارروائی کا آغاز کردیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ڈالمیا میں پی پی کا مقامی عہدیدار پرانی دشمنی پر قتل
  • وی آئی پی کلچر کا خاتمہ، پنجاب میں پولیس نے آگاہی مہم شرو ع کر دی
  • بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
  • بنوں؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اور پولیس اہل کار جاں بحق
  • بنوں، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اور پولیس اہل کار جاں بحق
  • کوئٹہ، معروف دینی شخصیت مفتی عبدالباقی نورزئی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید
  • کراچی میں لوٹ مار کی وارداتیں، مزاحمت پر فائرنگ سے 7 افراد زخمی
  • باجوڑ؛ پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد زخمی
  • لاہور میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالا خودکش بمبار گرفتار، سی ٹی ڈی