70 ہزار سے زائد پاکستانی پرائیویٹ حجاج کا حج کوٹہ ضائع ہونے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
لاہور:
پاکستان میں پرائیویٹ حجاج کے لیے تشویشناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے تحت تقریباً 70 سے 75 ہزار پرائیویٹ حجاج کے حج کوٹے کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ مجموعی طور پر 89 ہزار پرائیویٹ حجاج میں سے اکثریت کو ابھی تک منا اور عرفات میں جگہ الاٹ نہیں کی جا سکی۔
حجاج کے دستاویزات اور دیگر انتظامات کا پہلا مرحلہ 14 فروری کو مکمل ہو چکا ہے جبکہ دوسرا مرحلہ 25 مارچ کو مکمل ہونے والا ہے۔ تاہم پرائیویٹ حجاج آرگنائزیشن اور وزارت مذہبی امور کے درمیان اختلافات کی وجہ سے معاملہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے جس کے باعث سعودی حکومت کی طرف سے دی گئی مہلت بھی ختم ہو چکی ہے۔
اس سنگین مسئلے کو حل کرنے کے لیے چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی، پاکستانی وزیر مذہبی امور اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواب سعید المالکی کی کوششیں جاری ہیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے بھی اس سلسلے میں سعودی وزیر کو خط لکھ کر مسئلے کے فوری حل کی درخواست کی ہے۔
اگر معاملات جلد از جلد طے نہ پائے تو ہزاروں پرائیویٹ حجاج حج کی سعادت حاصل کرنے سے محروم رہ جائیں گے جو نہ صرف حجاج کے لیے بلکہ حج آرگنائزرز اور متعلقہ حکام کے لیے بھی ایک بڑا دھچکا ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پرائیویٹ حجاج حجاج کے کے لیے
پڑھیں:
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا ایچ نائن رمضان بازار کا دورہ
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا ایچ نائن رمضان بازار کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایچ نائن رمضان بازار کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نوازمیمن بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وزیراعظم ریلیف پیکج سٹالز کا دورہ کیا۔وفاقی وزیر نے سبزیوں اور پھلوں کی کوالٹی کا بھی مشاہدہ کیا۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بازار میں موجود خریداروں سے فیڈ بیک بھی لیا۔
ڈی سی اسلام آباد نے وفاقی وزیر کو رمضان بازاروں کے حوالے سے بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر 6 رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں،شہر کے مختلف علاقوں میں 20 فئیر پرائس شاپس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،فئیر پرائس شاپس پر سبزیوں اور پھلوں کی 15 آئٹمز پر سبسڈی دی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل نے بازار میں انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔وفاقی وزیر نے سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد یقینی بنانے پر زور دیا۔