70 سے 75 ہزار نجی عازمین حج کا حج کوٹہ ضائع ہونے کا خدشہ ہے، طاہر اشرفی
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
طاہر اشرفی : فوٹو فائل
چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ نجی عازمین حج کو منیٰ اور عرفات میں اب تک جگہ الاٹ نہیں ہوسکی، 70 سے 75 ہزار نجی عازمین حج کا حج کوٹہ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
اپنے بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ مجموعی طور پر تقریباً 89 ہزار پرائیویٹ حجاج ہیں، مسئلہ نجی آرگنائزیشن اور وزارت مذہبی امور کے درمیان اختلاف کے باعث پیش آیا۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ اختلاف کے باعث سعودی حکومت کی دی گئی مہلت ختم ہوگئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور نے مہلت بڑھانے کیلئے سعودی وزیر کو خط لکھ دیا، معاملہ طے نہ ہوا تو 70 سے 75 ہزار نجی عازمین کا حج کوٹہ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: طاہر اشرفی
پڑھیں:
امریکا میں سفری پابندیوں سے بچنے کے لیے پاکستان کو 60دن کی مہلت
امریکا میں سفری پابندیوں سے بچنے کے لیے پاکستان کو 60 دن کی مہلت ملی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق پاکستان کو ویزہ پابندیوں سے بچنے کے لیے 60 روز کی مہلت مل گئی، امریکا کی جانب سے پاکستان کے لیے سفری پابندی میں نرمی کی گئی ہے۔
پاکستان کو سفری پابندی کی تیسری کیٹگری میں رکھا گیا ہے، جس کے تحت پاکستان کو ساٹھ روز میں امریکی حکام کے سیکیورٹی خدشات دور کرنا ہوں گے۔
اس گروپ میں 26 ممالک شامل ہیں، رائٹرز کی جانب سے حاصل کردہ ایک میمو میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ اقدامات کا مقصد امریکا میں داخل ہونے والے غیر ملکی شہریوں کی اسکریننگ کے طریقہ کار کو مزید سخت بنانا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 41 ممالک کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے گروپ میں افغانستان، ایران اور شام سمیت دس ممالک شامل ہیں۔
ان ممالک کے شہریوں کو مکمل ویزہ پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، دوسرے گروپ میں شامل ممالک کو جزوی پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا۔