Islam Times:
2025-03-17@22:29:01 GMT

پشاور میں گیس ناپید ہونے سے شہری رُل گئے

اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT

پشاور میں گیس ناپید ہونے سے شہری رُل گئے

رمضان المبارک میں بھی گیس نہ ہونے کی وجہ سے شہری رل گئے اور وہ افطاری و سحری کی تیاری کے لیے شہری مہنگے داموں گیس سلینڈر کا استعمال کرنے لگے، بار بار شکایات کے باوجود حکومتی نمائندے بھی خاموش تماشائی بن گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس ناپید ہوگئی، جس کی وجہ سے شہری افطار و سحری کیلیے رُل گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں بھی گیس نہ ہونے کی وجہ سے شہری رل گئے اور وہ افطاری و سحری کی تیاری کے لیے شہری مہنگے داموں گیس سلینڈر کا استعمال کرنے لگے، بار بار شکایات کے باوجود حکومتی نمائندے بھی خاموش تماشائی بن گئے ہیں۔ پشاور شہر کے کئی علاقوں میں سوئی گیس کا مسئلہ حل نہ ہوسکا، رمضںان المبارک میں بھی ترناب فارم، مسلم سٹى، ریلوے سٹیشن، غریب آباد، کارپوریشن کالونی، گلبہار سمیت دیگر علاقوں میں سحری و افطار کے وقت بھی گیس نہیں ہوتی جبکہ متعدد علاقوں میں سوئی گیس بلکل ختم ہوگئی ہے۔ گیس نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس پریشر کا مسئلہ حل کیا جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علاقوں میں کی وجہ سے سوئی گیس گیس نہ

پڑھیں:

بھارت: علی گڑھ میں سحری کے وقت فائرنگ، 1 شخص جاں بحق

بھارت کے شہر علی گڑھ میں سحری کے وقت گھر کے باہر موجود شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ممکنہ طور پر دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے تاہم دیگر زاویوں سے بھی اس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول حارث نامی شخص پر جعمے کو موٹر سائیکل سوار 4 ملزمان نے فائرنگ کی۔

مقتول کو ابتدائی طور پر 3 گولیاں مارنے کے بعد مزید 3 گولیاں ماری گئیں تاکہ اس کی موت کی تصدیق کی جا سکے۔

واقعہ رات سوا 3 بجے پیش آیا، حارث کرکٹ کھیل کر واپس آیا تھا اور گھر کے باہر سحری کے لیے انتظار کر رہا تھا۔

موٹر سائیکل پر سوار 4 افراد میں سے 2 نے فائرنگ کی جو کہ کارروائی کے بعد فرار ہو گئے۔

بھارتی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

اس واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پشاور میں گیس ناپید ہونے سے شہری رُل گئے، شکایات کے باوجود حکومتی نمائندے خاموش تماشائی
  • شناختی کارڈ کی تجدید کب کروائی جائے؟ شہری ہوجائیں خبردار!
  • بم حملے میں جاں بحق ہونے والے مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
  • پشاور دھماکے میں مفتی شاکر کے جاں بحق ہونے پر فضل الرحمان حکومت پر برس پڑے
  • پشاور دھماکے میں زخمی ہونے والے مفتی منیر شاکر جاں بحق
  • پشاور میں دھماکہ، مفتی منیر شاکر سمیت چار افراد زخمی
  • پشاور میں دھماکا، مفتی منیر شاکر سمیت چار افراد زخمی
  • بھارت: علی گڑھ میں سحری کے وقت فائرنگ، 1 شخص جاں بحق
  • گوجرانوالہ کے سحری کچن کی خاص بات کیا ہے؟