گلگت بلتستان وزیر برقیات مشتاق حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گانچھے میں ڈویژنل پبلک سکول کی زمین پر دانش سکول تعمیر  کرے۔ دانش اسکول کے قیام کے لیے شگر میں مختص کی گئی زمین تنازعے کا شکار ہونے کے باعث منصوبہ التوا کا شکار ہے۔ گانچھے میں ڈویژنل پبلک اسکول کے لیے پہلے سے مختص زمین موجود ہے اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان وزیر برقیات مشتاق حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گانچھے میں ڈویژنل پبلک سکول کی زمین پر دانش سکول تعمیر  کرے۔ دانش اسکول کے قیام کے لیے شگر میں مختص کی گئی زمین تنازعے کا شکار ہونے کے باعث منصوبہ التوا کا شکار ہے۔ گانچھے میں ڈویژنل پبلک اسکول کے لیے پہلے سے مختص زمین موجود ہے، جس کی چار دیواری بھی مکمل کی جا چکی ہے۔ وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دانش اسکول کو گانچھے میں تعمیر کیا جائے، جس کی وجہ سے ضلع میں تعلیمی سہولیات کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔ کیونکہ شگر میں دانش اسکول کے لیے مختص زمین پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے، جس کے باعث منصوبے پر عمل درآمد ممکن نہیں ہو پا رہا۔ دوسری جانب گانچھے میں پہلے سے تعلیمی مقاصد کے لیے دستیاب زمین کو بروئے کار لاتے ہوئے دانش اسکول کے قیام کا عمل تیز کیا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دانش اسکول کے کا شکار کے لیے

پڑھیں:

کل دانش اسکولوں پر تنقید کی جاتی تھی، آج ان کے طلبہ کارکردگی دکھا رہے ہیں: وفاقی وزیر احسن اقبال

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوجوان دانش یونیورسٹی سے مستفید ہوں گے۔

دانش یونی ورسٹی کے قیام کے حوالے سے خصوصی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے بتایا ہے کہ دانش اسکولوں پر تنقید کی جاتی تھی، آج دانش اسکولوں کے بچوں نے نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔

ملکی تعلیم تو ایمرجنسی کی حالت میں ہے، خالد مقبول

وفاقی وزیر تعلیم او ر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کی تعلیم تو ایمرجنسی کی حالت میں ہے۔

اسی تقریب میں وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے خطاب میں بتایا کہ انش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے جارہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تیز رفتار دنیا میں سب کچھ بدل چکا ہے، حکومت تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب
  • وزیرِ اعلیٰ سندھ کا تعلیمی اداروں میں اساتذہ و طلبہ کی حاضری چہرے کی شناخت کیساتھ ڈیجیٹلائز کرنے کا حکم
  • عید الفطر پر اضافی کرایہ لینے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر بجلی سستی کرینگے، وزیراعظم: بڑے ریلیف پیکج کی تیاری، دانش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا
  • شگر، عمائدین تسر کا دانش اسکول کے لیے فری زمین دینے کا اعلان
  • کل دانش اسکولوں پر تنقید کی جاتی تھی، آج ان کے طلبہ کارکردگی دکھا رہے ہیں: وفاقی وزیر احسن اقبال
  • پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے: وزیر اعظم کا دانش یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب
  • وزیر اعظم نے دانش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا، چیف جسٹس اور فائز عیسیٰ کا شکریہ بھی ادا کیا
  • وزیرِاعظم شہباز شریف نے دانش یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھ دیا