پاکستان میں عالمی معیار کا کال سینٹر قائم کرنے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی کے وفد کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے پاکستان میں عالمی معیار کا کال سینٹر قائم کرنے کی تجویز دی۔
شہباز شریف نے امریکی کمپنی کے پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئی ٹی شعبےکی افرادی قوت میں عالمی مارکیٹ میں کام کرنے کی استعداد موجود ہے۔
وزیراعظم نے قومی اور بین الاقوامی صارفین کیلئے پاکستان میں عالمی معیار کا کال سینٹر قائم کرنے کی تجویز دی۔
انہوں نے کہا کہ وہ نوجوانوں کو آئی ٹی، اے آئی اور دیگر جدید تکنیکی صلاحیتوں سے لیس کرنے کے پروگرام کی خود نگرانی کر رہے ہیں، آئی ٹی شعبے میں 25 ارب ڈالر کی برآمدات کے ہدف کے حصول کے لیے آئی ٹی کمپنیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئی ٹی شعبہ سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے انتہائی موزوں ہے۔
ملاقات میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ سرکاری افسران شریک تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں عالمی کرنے کی آئی ٹی
پڑھیں:
190ملین پاؤنڈ کی رقم سے ملک میں عالمی معیارکی دانش یونیورسٹی بنا رہے ہیں، وزیراعظم
وزیراعطم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس نے کہا 190ملین پاؤنڈ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، 190 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں منتقل ہوچکے ہیں، پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔ دانش یونیورسٹی کے پہلے سیشن کا آغاز14اگست2026 میں ہوگا، تمام صوبوں کے بچے یہاں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے۔
اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم شہبازشریف نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ کی رقم سے ملک میں عالمی معیار کی دانش یونیورسٹی بنارہے ہیں۔ سابق چیف جسٹس نے کہا 190ملین پاؤنڈ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، 190 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں منتقل ہوچکے ہیں، پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ محنت اورجدو جہد سے ہر خواب کو پورا کیا جاسکتا ہے، دانش یونیورسٹی میں میرٹ کی بنیاد پر داخلے ہوں گے، یہ منصوبہ پاکستان کی تقدیر بدل دے گا، دانش یونیورسٹی کے پہلے سیشن کا آغاز14اگست2026 میں ہوگا، تمام صوبوں کے بچے یہاں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے، موجودہ چیف جسٹس کا شکرگزار ہوں۔
انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا مرکزی نقطہ اپلا ئیڈ سائنسز ہے، دانش یونیورسٹی پی کے ایل آئی کی طرح کام کرے دیہات کے بچوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، یتیم بچے دانش اسکول سے فائدہ مند ہو رہے ہیں، دانش اسکول نے یتیم بچوں کو سایہ دیا۔
وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ اس یونیورسٹی سے پورے پاکستان کے طلبہ استفاد حاص کریں گے، دانش یونیورسٹی ایک سسٹم کا نام ہے، دانش یونیورسٹی میں مستحق لوگ استفادہ حاصل کریں گے۔ اگردیہات کے بچوں کوتعلیم نہیں دیں گے تویہ دھول مٹی میں ضائع ہوجائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ دانش یونیوسٹی پوری دنیا میں اپنا نام بنائے گی، یہ یونیورسٹی 100 ایکڑپر محیط ہوگی، دانش یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کو بھرتی کیا جائے گا، میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی خطاب میں کہا کہ دانش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے جارہے ہیں، نوجوان دانش یونیورسٹی سے فائدہ حاصل کریں گے، یہ ایک جدید یونیورسٹی ہوگی، محمد شہبازشریف نے دانش یونیورسٹی کا ماڈل پیش کیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ غریب بچوں کو بھی اعلیٰ تعلیم دینا حکومت کا فرض ہے، پاکستان کو نالج اکانومی بنا رہے ہیں، دانش اسکولوں پرتنقید کی جاتی تھی، یہ منصوبہ 190ملین پاونڈ کی رقم سے بنایا جارہا ہے۔
خالد مقبول نے کہا کہ معاشرے میں تعلیم کی بڑی اہمیت ہے، تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، ہر انسان کو تعلیم حاصل کرنی چاہئے۔
Post Views: 1