Express News:
2025-03-17@20:45:47 GMT

اسپنر آصف آفریدی نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ سے باہر

اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT

فاٹا کے لفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز آصف آفریدی نیٹ پریکٹس کے دوران زخمی ہوئے۔آصف آفریدی کو دائیں آنکھ کے نیچے گیند لگا اور ہڈی فریکچر ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ڈاکٹرز کی رپورٹس کی روشنی میں آصف آفریدی کا ری ہیب پلین ترتیب دے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

 40 ہزار لوگوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوا تھا ، میرے حلقے میں رات کو باہر کوئی نہیں نکلتا: شیرافضل مروت 

اسلام آباد (آئی این پی )   سابق پی ٹی آئی رہنماء   شیر افضل مروت نے  کہا ہے کہ   40 ہزار لوگوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوا تھا، بلاول بھٹو، محسن داوڑ، مصطفی نواز کھوکھرکے علاوہ سب نے اتفاق کیا تھا۔

ایک انٹرویو میں  انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں شام کے بعد نہ سیکیورٹی افسر نکلتے ہیں نہ عام آدمی باہر نکلتا ہے۔ لکی مروت میں شام کے بعد عام آدمی نکل بھی نہیں سکتا، ٹانک، وزیرستان، بنوں، کرک، ڈی آئی خان میں بھی یہی صورتحال ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ افغانستان سے تعلقات خراب ہونے کی وجہ سے دہشت گردی ہے، افغانستان سے خراب صورت حال کے ذمہ دار ہم بھی ہیں، میرے حلقے سے 30 ارب کا گیس اور پٹرول وفاق کو ملا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے سزا مکمل کرنیوالے نادار قیدیوں کی رہائی کیلئے پیغام جاری کردیا

انھوں نے کہا کہ اگر تعلقات ٹھیک ہوتے تو سرحد سے مداخلت نہ ہوتی اور ٹی ٹی پی پر وہ اثر انداز ہوتے، ایک وجہ دہشت گردوں کے نام پر بے گناہ لوگوں کا اٹھائے جانا ہے۔ دہشت گردوں کی طرف سے ان کو ہمدردی ملتی ہے۔ دہشت گردوں کے ساتھ جو سلوک کریں ٹھیک ہے مگر شک کی بنیاد پر لوگوں کو اٹھایا گیا ہے۔ پاکستان کی پالیسی میں تسلسل نہیں ہے کبھی تو ڈائیلاگ ہوتا ہے تو کبھی آپریشن کیا جاتا ہے۔

انھوں نے  کہا کہ وفاق نے ایک سال پہلے 11 ارب دینے کا وعدہ کیا تھا، افغان حکومت کے ساتھ روابط قائم کرنے کی ضرورت ہے، جرگے افغانستان بھیجے بغیر تعلقات بہترنہیں ہو سکتے۔شیرافضل مروت نے مزید  میں کہا کہ 40 ہزار لوگوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوا تھا، بلاول بھٹو، محسن داوڑ، مصطفی نواز کھوکھرکے علاوہ سب نے اتفاق کیا تھا۔

محکمہ موسمیات  کی  ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جنوبی کوریا کو شکست، پاکستان نے ٹیککن 8 ٹیم ٹورنامنٹ جیت لیا
  • پاکستان کیخلاف ڈیبیو کرنیوالے بھارتی کرکٹر ورون چکرورتی کو قتل کی دھمکیاں
  • مسجد کے باہر دھماکے میں شہید مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ ادا، دھماکے کا مقدمہ درج 
  • مسجد کے باہر دھماکے میں شہید مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ ادا، دھماکے کا مقدمہ درج 
  • پشاور: مسجد کے باہر دھماکے میں جاں بحق مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
  • میری فلم میں لیڈ رول کرلو؛ آر جے مہوش کا چہل کی ویڈیو پر تبصرہ
  • پشاور: مسجد کے باہر آئی ای ڈی دھماکا، مفتی منیر شاکر سمیت 4 زخمی
  • کراچی ایئرپورٹ کے باہر خودکش دھماکا کیس میں ملزمہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
  •  40 ہزار لوگوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوا تھا ، میرے حلقے میں رات کو باہر کوئی نہیں نکلتا: شیرافضل مروت