طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو شکارپور میں انتقال کرگئے۔ان کے بھائی ریاض سومرو کے مطابق 55 سالہ نصیر سومرو کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کا گھر میں علاج جاری تھا، ان کی نماز جنازہ شکار پور میں کل صبح ادا کی جائے گی۔نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا اور ان کا شمار دنیا کے طویل القامت افراد میں کیا جاتا تھا، دراز قد کی وجہ سے نصیر سومرو کو قومی ائیرلائن نے ملازمت بھی دے رکھی تھی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
افسوسناک خبر،معروف کرکٹر دوران میچ انتقال کرگئے
آسٹریلیا کے شہر ایڈلیڈ میں جاری ہیٹ ویو کے دوران کھیلے گئے ایک میچ میں کرکٹر جنید ظفر انتقال کرگئے۔
آسٹریلوی شہر ایڈیلیڈ میں ہیٹ ویو کے دوران ایک کرکٹر کے انتقال کی افسوسناک خبر آئی ہے۔ ساؤتھ آسٹریلیا کے کونکورڈیا کالج اوول میں کھیلے جا رہے میچ کے دوران 40 سالہ جنید ظفر خان گر کر بے ہوش ہو گئے اور بعد میں انتقال کر گئے۔
رپورٹس کے مطابق اس دوران درجہ حرارت 41.7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ جنید ظفر خان نے میچ کے ابتدائی 40 اوورز فیلڈنگ کی تھی اور پھر 7 اوورز بیٹنگ کی جیسے ہی وہ گراؤنڈ پر گر گئے، ایمبولینس کو طلب کیا گیا اور طبی عملے نے سی پی آر کیا، لیکن بدقسمتی سے جنید ظفر کی جان نہ بچ سکی۔
جنید کے ایک دوست نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ روزے رکھ رہے تھے لیکن میچ کے دن پانی پیتے دکھائی دیے تھے۔ کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پیرا میڈکس نے بہترین کوشش کی، مگر افسوس کہ وہ جانبر نہ ہو سکے اور کلب کے کھلاڑی کے انتقال پر غم کا اظہار کیا گیا۔
ایڈیلیڈ ٹرف کرکٹ ایسوسی ایشن کے قوانین کے مطابق اگر درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر ہو تو میچ منسوخ کر دیا جاتا ہے اور اگر درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر ہو تو خصوصی احتیاطی تدابیر کے ساتھ میچز کھیلے جاتے ہیں۔صدر اسلامک سوسائٹی کے مطابق جنید ظفر خان کے انتقال کی کوئی باضابطہ وجہ تاحال نہیں بتائی گئی ہے اور ایسی کوئی شہادت نہیں ملی کہ روزہ رکھنا ہی اچانک طبی واقعات کی وجہ بنا ہو۔