حنیف عباسی - فوٹو: فائل

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے بعد بہت سے معاملات زیر غور ہیں۔

اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو ملکی سالمیت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔

ریلوے ٹریک کی بحالی پر بات کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ امید ہے آج شام تک ریلوے ٹریک بحال کر دیں گے۔

غیر ملکی طاقتوں نے بلوچستان میں ٹرین پر حملہ کیا: حنیف عباسی

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی طاقتوں نے بلوچستان میں ٹرین پر حملہ کیا، حکومتی سطح پر فیصلہ ہوچکا ہے کہ دہشت گردوں سےمقابلہ کیا جائے گا۔

اس سے قبل وزیر ریلوے حنیف عباسی نے سابق وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ سے ملاقات کی۔ 

اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ریلوے کی ترقی اور کامیاب آپریشن پر تبادلہ خیال کیا۔ 

ملاقات کے دوران ریلوے کے جاری منصوبوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ریلوے کے استحکام اور ترقی کےلیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون پر زور دیا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: حنیف عباسی وزیر ریلوے

پڑھیں:

ایم ایل ون منصوبے پر حنیف عباسی کا بیان پاک چین تعلقات پر خودکش حملہ ہے، بیرسٹر سیف 

پشاور:

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ایم ایل ون منصوبے سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے چین اور پاکستان کے تعلقات پر خودکش حملہ قرار دیا ہے۔  

بیرسٹر سیف نے کہا کہ حنیف عباسی کا بیان دراصل 'خدا حافظ چین' کا سرکاری اعلان ہے جس کے تحت شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے نے چین کو لال جھنڈی دکھا دی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ حنیف عباسی نے ایم ایل ون خود بنانے کا اعلان کر کے چین کو کیا پیغام دیا ہے؟ یہ بیان ایسے وقت میں دیا گیا جب چین نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں ایک سال کی توسیع دی ہے۔  

مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کے منفی بیان کے بعد حنیف عباسی کا بیان چین اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات پر ایک اور کاری ضرب ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ شہباز حکومت افغانستان کے بعد اب چین کے ساتھ تعلقات بھی خراب کر رہی ہے جبکہ وزیر ریلوے کا "مائنس چین" ایم ایل ون منصوبے کا اعلان ایک بڑی پالیسی تبدیلی کا عندیہ دے رہا ہے۔  

بیرسٹر سیف نے فارن آفس سے مطالبہ کیا کہ اگر اس بیان کی وضاحت نہ دی گئی تو اسے حکومت کی سرکاری پالیسی سمجھا جائے گا۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ پی ٹی وی کے ملازمین کو پندرہویں روزے اور 16 تاریخ تک تنخواہیں نہ دے سکنے والی حکومت ایم ایل ون منصوبہ ایفی ڈرین کی آمدن سے مکمل کرے گی؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ وزیر ریلوے نے یہ بیان ایفی ڈرین کے زیر اثر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس پر حملے سے متاثر ٹریک کی بحالی مکمل، کل سے ٹرین آپریشن بحال ہو جائےگا، وزیر ریلوے حنیف عباسی
  • تاحال کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس بدستور معطل
  • ایم ایل ون پر حنیف عباسی کا بیان پاک چین تعلقات پر خودکش حملہ ہے، بیرسٹر سیف
  • ایم ایل ون منصوبے پر حنیف عباسی کا بیان پاک چین تعلقات پر خودکش حملہ ہے، بیرسٹر سیف
  • ایم ایل ون منصوبے پر حنیف عباسی کا بیان پاک چین تعلقات پر خودکش حملہ ہے، بیرسٹر سیف 
  •   سانحہ جعفر ایکسپریس میإ شہید ہونے والے مسافروں کے لواحیق کے لئے  52 لاکھ فی کس امداد کا اعلان
  • جعفر ایکسپریس واقعہ میں شہید ریلوے ملازمین کے خاندانوں کو 52 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان
  • جعفر ٹرین حادثہ پر پی ٹی آئی بریگیڈ کو فوج کو ٹارگٹ کرنے کے لیے اربوں روپے مل رہے ہیں، حنیف عباسی
  • 24 گھنٹے میں ٹریک کلیئر ہوجائے گا، وزیر ریلوے