وادی کشمیر کے ضلع بڈگام میں دینی و تعلیمی کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
مقررین نے مذہبی تعلیمات کو جدید تعلیم کیساتھ متوازن کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ نوجوانوں کو اپنے عقیدے پر قائم رہتے ہوئے علمی بہتری کیلئے کوشش کرنی چاہیئے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
وادی کشمیر کے ضلع بڈگام میں دینی و تعلیمی کانفرنس کا انعقاد
وادی کشمیر کے ضلع بڈگام میں دینی و تعلیمی کانفرنس کا انعقاد
وادی کشمیر کے ضلع بڈگام میں دینی و تعلیمی کانفرنس کا انعقاد
وادی کشمیر کے ضلع بڈگام میں دینی و تعلیمی کانفرنس کا انعقاد
وادی کشمیر کے ضلع بڈگام میں دینی و تعلیمی کانفرنس کا انعقاد
وادی کشمیر کے ضلع بڈگام میں دینی و تعلیمی کانفرنس کا انعقاد
وادی کشمیر کے ضلع بڈگام میں دینی و تعلیمی کانفرنس کا انعقاد
وادی کشمیر کے ضلع بڈگام میں دینی و تعلیمی کانفرنس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سماجی تنظیم "ہم یہاں ہیں" نے وادی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک اہم دینی اور تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس میں طلباء و طالبات، مذہبی اسکالرز اور دانشوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں مولانا ارشد حسین موسوی، مولانا بلال احمد، آصف علی اور شیخ فردوس علی نے تفصیلی خطابات کئے۔ مقررین نے کہا کہ آج کے نوجوان مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ان کے عزم کو سراہنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیئے کہ نوجوانوں کو اپنی توانائی اور صلاحیتوں کو نتیجہ خیز طریقے سے استعمال کرنے کے لئے کافی مواقع فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان اکثر غیرانسانی راستوں جیسے کہ منشیات اور دیگر خرافات میں پڑنے کے خطرے سے دوچار ہیں، ہمیں ان کی تعمیری سرگرمیوں کی طرف رہنمائی کرنی چاہیئے۔ مقررین نے مذہبی تعلیمات کو جدید تعلیم کے ساتھ متوازن کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ نوجوانوں کو اپنے عقیدے پر قائم رہتے ہوئے علمی بہتری کے لئے کوشش کرنی چاہیئے۔ اس دوران حاضرین نے دینی اور علمی میدان میں برتری میں نوجوان نسل کی مدد کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
وزیرِ اعلیٰ سندھ کا تعلیمی اداروں میں اساتذہ و طلبہ کی حاضری چہرے کی شناخت کیساتھ ڈیجیٹلائز کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ---فائل فوٹووزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ محکمۂ تعلیم کے تمام ڈپارٹمنٹس کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا، اساتذہ اور طلبہ کی حاضری چہرے کی شناخت کے ساتھ ڈیجیٹلائز ہو گی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اسکول ایجوکیشن سے متعلق اجلاس ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اسکول ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دے کر تعلیم کا نظام مزید بہتر کرنا ہے، ایجوکیشن میں گورننس، معیار اور بچوں کی اسکول تک آسان رسائی ہونی چاہیے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سندھ میں زراعت، صحت، انفرا اسٹرکچر، ڈیجیٹلائزیشن اور فلاحی منصوبوں سمیت بڑے ترقیاتی کام کیے۔
وزیرِ تعلیم سید سردار شاہ نے بتایا کہ اسکول انتظامیہ کو انتظامی اختیارات دے رہے ہیں۔
مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ ہر ہیڈ ماسٹر کو براہِ راست فنڈز دیے جائیں تاکہ اسکول بہتر کر سکیں، ہیڈ ماسٹر کو نئے مالی سال سے براہِ راست ڈی ڈی او پاور دی جائیں۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ تمام اسکولوں کا اپنا بجٹ ہو گا اور وہ خود خرچ کر سکیں گے۔