بلوچستان میں بی ایل اے سمیت تمام دہشتگرد گروہوں کے خلاف بے رحم آپریشن ناگزیر ہے۔ خواجہ رمیض حسن
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مارچ2025ء) بلوچستان میں بی ایل اے سمیت تمام دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کی قیادت اپنی افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ چوہدری شجاعت حسین، سالک حسین قومی ایشوز کو ذاتی ایشو تصور کرتی ہے۔چوہدری شجاعت حسین کی بلوچستان میں قیام امن کے لیے خدمات تاریخ کا حصہ ہیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انڈین انٹیلیجنس ایجنسیوں کی پشت پناہی پاکستان میں دہشتگردوں کو مظبوط کرنے میں سرگرم ہے۔شب و روز قیمتی جانوں کا ضیاع ملک میں بے چینی کی فضا پیدا کر رہی ہے۔بلوچستان پاکستان کا اثاثہ اور مستقبل کا ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کو اندرونی و بیرونی محاذ پر چیلنجز کا سامنا ہے۔ فیلڈ میں دہشتگردوں کی کاروائیاں اور ڈیجیٹل محاذ پر دشمن کی کاروائیاں قابلِ تشویش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرزمین کا ہر انگ جسم کے ٹکڑے کی مانند ہے۔ خود مختاری پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ محب وطن قوتوں کے لمحہ فکریہ تصور ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کیساتھ کھڑی ہے، بلال کیانی
پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کیساتھ کھڑی ہے، بلال کیانی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز
جہلم(آئی پی ایس )وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ چند دن قبل جعفر ایکسپریس کا نہایت افسوسناک سانحہ ہوا، سکیورٹی فورسز نے بہادری کے ساتھ کامیاب آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز نے سیکڑوں پاکستانیوں کی جانیں بچائیں، جعفر ایکسپریس سانحہ میں 26 پاکستانی شہید ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے جعفرایکسپریس پر حملہ کیا تو آپریشن سے پہلے ہی 26 شہادتیں ہو چکی تھیں، افواج پاکستان کے ریسکیو آپریشن میں 354 جانیں بچائی گئیں، 26 شہادتوں میں 18 افواج پاکستان اورایف سی کے جوان شامل تھے، ہماری افواج روزانہ کی بنیاد پر قربانیاں دیتی ہیں۔بلال اظہر کا کہنا تھا کہ ایسے دہشتگردحملوں کا کوئی جواز اور دلیل نہیں ہوتی، دہشتگردنہتے شہریوں کو شہید کرتے ہیں، اس طرح کی دہشتگردی ونفرت کے خلاف سکیورٹی فورسز کے پیچھے کھڑے ہیں، ہم ان کے خلاف بھی کھڑے ہیں جو بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازش کرتے ہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ پاکستان ضرور جیتے گا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ جہاں جعفرایکسپریس پر حملہ ہوااس ٹریک کا کام شروع ہوگیا ہے، جلدجعفرایکسپریس کا ٹریک بحال ہوجائے گا، افواج پاکستان اور سکیورٹی فورسز کے جوان دن رات ہماری حفاظت کیلئے جان دا پر لگاتے ہیں، ان جوانوں کو بھی خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ان 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس واقعہ میں بھارت کا کردار بھی سب کو نظر آیا، کچھ سیاسی جماعتیں سیاست کا لبادہ اوڑھ کر دہشتگردوں کے پراپیگنڈا میں شامل ہوتی ہیں، پی ٹی آئی بھی منفی پراپیگنڈے میں شریک رہی، بی ایل اے کو دہشتگردوں کی طرح ہی نمٹا جائے گا، ہم اپنے حقائق کے ساتھ منفی پراپیگنڈا کی جنگ بھی جیتیں گے۔