Express News:
2025-03-17@20:54:05 GMT

حکومت نے بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرلی

اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT

اسلام آباد:

موجودہ حکومت کی جانب سے بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر تجارت جام کمال خان نے موجودہ حکومت کے پہلے سال سے متعلق درآمدی چینی کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں جس میں بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

وزیر تجارت نے بتایا کہ مارچ 2024ء سے جنوری 2025ء تک 3 ہزار 140 میٹرک ٹن چینی درآمد کی گئی، چینی کی درآمد پر 3 ملین ڈالرز سے زائد رقم خرچ ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ چینی ملائشیا جرمنی، تھائی لینڈ، یو اے ای، امریکا، برطانیہ، ڈنمارک، چین فرانس، سوئٹزرلینڈ اور جنوبی کوریا سے درآمد کی گئی جب کہ پاکستان نے بھارت سے بھی 50 ہزار ٹن چینی درآمد کی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہزار ٹن چینی بھارت سے

پڑھیں:

ریاست خطرے میں ہے، عید کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے، فضل الرحمٰن

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے ، ریاست خطرے میں ہے، موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ وزیراعظم، صدر اور وزیر داخلہ اہل نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے، ریاست خطرے میں ہے، ہم اپوزیشن میں ہوکر بھی ملک کا سوچ رہے ہیں، تو حکومت کیوں نہیں سوچ رہی؟

سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورت حال میں نواز شریف اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، آصف زرداری انجوائے کررہے ہیں، آصف زرداری واحد شخص ہیں جو صوبائی اسمبلی اور ایوان صدر خریدنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب ٹھنڈا ہے تو یہ کوئی بات نہیں، دو صوبوں کو اپنے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:بڑھتی ہوئی دہشتگردی: حکومت کا پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

متعلقہ مضامین

  • موجودہ حکومت کیجانب سے بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کا انکشاف
  • بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کا انکشاف
  • حکومت کی جانب سے بھارت سے 50ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کا انکشاف
  • چینی کی خریدوفروخت میں ہیراپھیری کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ ،ایف آئی اے ، ایف بی آر اور آئی بی کو کریک ڈاون کا فری ہینڈ مل گیا
  • موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف اہم کردار ادا کر سکتے ہیں: فضل الرحمن
  • ریاست خطرے میں ہے، عید کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے، فضل الرحمٰن
  • صدر ، وزیراعظم اور وزیر داخلہ اہل نہیں ، عید کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کرینگے ، مولانا فضل الرحمان
  • پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی رابطہ کمیٹیوں کا اجلاس؛ عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق
  • پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا، عالمی مالیاتی فنڈ نے دورہ پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا