کراچی:

سندھ ہائیکورٹ نے کلفٹن میں رہائشی  عمارت میں کالج چلانے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر پرنسپل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ہائیکورٹ میں کلفٹن میں رہائشی عمارت میں کالج چلانے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود کالج چلایا جارہا ہے۔ عدالت نے عمارت میں تدریسی سرگرمیاں بند کرنے کے احکامات دیے تھے۔

عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے وکیل نے موقف دیا کہ یہ علاقہ کنٹونمنٹ کی حدود میں ہے۔ عدالت نے پرنسپل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے پرنسپل کو گرفتار کرکے 27 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ کراچی کے رہائشی شیر افضل نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

عمران خان کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد:

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی ہے۔ بینچ 21 مارچ کو اس کیس کی سماعت کرے گا۔

توہینِ عدالت کی درخواست وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی تھی ۔ یہ درخواست 25 مئی 2022ء  کو لانگ مارچ مقررہ مقام کے بجائے ڈی چوک تک آنے پر دائر کی گئی تھی۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے حکومت سے درخواست کی مزید پیروی کرنے یا نہ کرنے پر جواب مانگا تھا ۔ بانی تحریک انصاف کی جانب سے سلمان اکرم راجا نے جواب جمع کروا رکھا ہے ۔ عدالت نے 2022ء  میں لانگ مارچ کے لیے گراؤنڈ مختص کرنے کا حکم دیا تھا  اور بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے مقررہ مقام تک لانگ مارچ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں لانگ مارچ 26مئی 2022ء  کو جناح ایونیو پہنچ کر اختتام پذیر ہوا تھا اور کارکنان نے ڈی چوک کے قریب واقع درختوں کو آگ بھی لگائی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب اشتہاری قرار، دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • کراچی ایئر پورٹ خود کش بم دھماکہ کیس: ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
  • کراچی ایئرپورٹ کے باہر خودکش دھماکا کیس میں ملزمہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
  • عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
  • عمران خان کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • کراچی ائیرپورٹ خودکش بم دھماکہ کیس؛ ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
  • عمران خان کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
  • کراچی ایئر پورٹ خود کش دھماکا کیس، ملزمہ گل نساء کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ