گجرانوالہ:

ایف آئی اے نے مراکش کشتی حادثہ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت محمد اجمل، ذوالفقار احمد، عمران اللہ عرف الیاس مانی اور اسد رضا کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کو کوٹ مومن، کھاریاں، گجرات اور گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم عمران اللہ اشتہاری ہے جس کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔

ملزم سال 2015 سے مطلوب انسانی اسمگلرز کی فہرست میں شامل تھا جس نے شہری کو یونان بھجوانے کے عوض 41 لاکھ روپے وصول کیے لیکن یونان کے بجائے ترکی بھیج دیا۔

ملزم اسد رضا کو گجرانوالہ سے حراست میں لیا گیا، جس نے اٹلی ملازمت کے لیے بھجوانے کے نام پر 10 لاکھ روپے اور 3 ہزار ڈالر وصول کیے، مگر شہری کو ایران بھیج دیا۔

ملزم محمد اجمل انسانی اسمگلنگ فہدی گینگ کا کارندہ ہے جس نے عمران اقبال نامی شہری سے اسپین بھجوانے کے نام پر 20 لاکھ روپے بٹورے۔ سمندری راستے سے جاتے دوران سفر کشتی کو حادثہ پیش آیا جس میں متعدد پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے جبکہ عمران اقبال کو ریسکیو کر لیا گیا۔  

گرفتار ملزم ذوالفقار احمد 2015 سے مفرور تھا اور انسانی اسمگلرز کی مطلوب فہرست میں شامل تھا۔ وہ شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا۔

ملزم نے ایک شہری کو لیبیا ملازمت کے لیے بھجوانے کے عوض 3 لاکھ 50 ہزار روپے لیے، مگر بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا۔ تمام ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھجوانے کے

پڑھیں:

انسانی اسمگلنگ کا کالادھندہ مکمل طورپر بند کرانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ججا گینگ کے سرغنہ عثمان ججاکی گرفتاری پر ایف آئی اے اور آئی بی کو سراہاتے ہوئے کہا ہے کہ ججا گینگ کو گرفتار کرنا لائق تحسین ہے. انسانی اسمگلنگ کا کالادھندہ مکمل طورپر بند کرانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ججا گینگ کے سرغنہ عثمان ججا کی گرفتاری پر ایف آئی اے اور آئی بی اے کے افسران کو وزیراعظم ہاؤس مدعو کرکے سراہا. اعزازی شیلڈز اور 10،10 لاکھ روپے کے انعامات سے نوازا۔


 

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کےگھناؤنےجرم کےمرتکب عناصرکی سرکوبی اولین ترجیح ہے، کالے دھندے میں ملوث افراد نے پاکستان کے تشخص کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ ججا گینگ کو گرفتار کرنا لائق تحسین ہے.انسانی اسمگلنگ کےگھناؤنےجرم کےمرتکب عناصرکی سرکوبی اولین ترجیح ہے. کالے دھندے میں ملوث افراد نے پاکستان کے تشخص کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی۔انسانی اسمگلنگ میں ملوث افرادکئی بےگناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہونےکےذمہ دار ہیں. مکروہ عمل کے باعث کئی لوگ ڈوبے اور اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے. انسانی جانوں پر اس سے بڑا کوئی ظلم نہیں ہوسکتا. انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصرکی وجہ سےپاکستان کی دنیامیں بدنامی ہوئی۔وزیراعظم نے کہاکہ انسانی اسمگلنگ کا کالادھندہ مکمل طورپر بند کرانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، گھناؤنےدھندےمیں ملوث عناصرکےخلاف کارروائی پرافسران کوقوم کی طرف سے شاباش، متعلقہ ادارےانسانی اسمگلنگ کےگھناؤنےجرم کی بیخ کنی کےلیے دن رات محنت کریں۔پاکستان کا نام عالمی سطح پر بلند کرنے میں ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا.انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرنےوالے افسران نے ملک کو عزت بخشی. متعلقہ ادارے ایسے ہی اپنی اعلیٰ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں.پوری قوم انسانی اسمگلنگ کےخلاف کارروائی میں اداروں کےساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گوجرانوالہ: مراکش کشتی حادثے میں ملوث 2 انسانی اسمگلرز گرفتار
  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کی گرفتاری پر شہباز شریف کا ایف آئی اے اہلکاروں کو انعام
  • بلدیہ ٹاؤن میں دودھ کے بیوپاری سے مبینہ ڈکیتی، ڈاکو 40 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کی گرفتاری پر وزیراعظم کا ایف آئی اے اہلکاروں کو انعام
  • وزیراعظم کی جانب سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرنے والے افسران کو 10، 10 لاکھ روپے انعام
  • انسانی اسمگلنگ کا کالادھندہ مکمل طورپر بند کرانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے: وزیراعظم
  • انسانی اسمگلرز دنیا میں پاکستان کی بد نامی کا باعث بنے، وزیراعظم
  • وزیراعظم کا ججہ گینگ کو گرفتار کرنے والی ٹیم کیلئے فی کس 10، 10 لاکھ روپے انعام
  • گوجرانوالہ اور گجرات سے 2 انسانی اسمگلر گرفتار