احسن اقبال نے ملک میں بے روز گار افراد کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں بے روز گار افراد کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وقفہ سوالات کے جواب میں ملک میں بےروزگارافراد کی تفصیلات پیش کیں۔احسن اقبال نے بتایا کہ بےروزگارافرادکی اصل تعداد کے تعین کےلیے 2021کےبعد سروے ہی نہیں ہوا، 2021 کے سروے کے مطابق بے روزگاری کی شرح 6 اعشاریہ 3 فیصد ہے، ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد 2021 میں 45 لاکھ 10 ہزار تھی۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ ملازمت کرنے والی افرادی قوت 6 کروڑ 72 لاکھ افراد ہیں۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی کا ہال پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس کیلئے استعمال کرنے کی تحریک پیش کی جسے منظور کر لیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: احسن اقبال نے قومی اسمبلی ملک میں بے افراد کی
پڑھیں:
ایک جماعت نے سیاست کو ملکی مفادات سے اوپر رکھا ہوا ہے، احسن اقبال
ایک جماعت نے سیاست کو ملکی مفادات سے اوپر رکھا ہوا ہے، احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز
شکرگڑھ(آئی پی ایس )وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت نے سیاست کو ملکی مفادات سے اوپر رکھا ہے۔اپنے آبائی حلقے شکرگڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے احسن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے دوست ہیں، انہیں کہیں نہیں جانے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بہادر جوانوں کے ہوتے ہوئے ملک کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ہمارے دشمن سی پیک اور بلوچستان کی معدنیاتی ترقی کو روکنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں، ہم 2013 میں اس سے بدترین دہشت گردی کو شکست دے چکے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 2018 میں ملک میں مکمل امن ہو چکا تھا، پی ٹی آئی حکومت کی نرمی نے دہشتگردی کو پنپنے کا موقع دیا، ایک سیاسی جماعت نے سیاست کو ملکی مفادات سے اوپر رکھا ہے، جہاں ملک کے مفادات کا سوال ہے اس کے سامنے کسی قسم کی کوئی سیاست نہیں ہوتی۔احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں مکمل اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ایک دوسرے کی طاقت بننا چاہیے، بزدلانہ دہشت گردی کے واقعہ کی دوست ممالک نے شدید مذمت کی، سکیورٹی کونسل نے اس پر ایک بہت پرزور قرارداد کے ذریعے سانحہ کی مذمت بھی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی کارروائی سفارتی سطح پر پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، پاکستان افغانستان کے ساتھ پہلے بھی اس معاملے کو ٹیک اپ کر چکا ہے، کسی کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے ہمارے ملک کے اندر دہشت گردی کی اجازت دیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات کے آگے تو امریکہ روس جیسے ممالک بھی بے بس ہوتے ہیں، واقعہ کی جلدی کلیئرنس کرنا ہمارے سکیورٹی اداروں کی بہت بڑی کامیابی ہے، بیرون ممالک سے ٹریننگ لے کر آنے والے ایجنڈے کے تحت آرہے ہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا بھی وفد اپنا کام مکمل کر کے جا رہا ہے اور انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا، پاکستان کو کسی سیاسی گرینڈ الائنس کی ضرورت نہیں ہے، ہمیں اڑان پاکستان کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ایک گرینڈ معاشی اور اقتصادی الائنس کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی چار سال کی حکومت میں پاکستان دیوالیہ ہوا، پاکستان دنیا کے سامنے ایک لافنگ سٹاک بنا۔