عید الفطر پر اضافی کرایہ لینے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن — فائل فوٹو
سینئر صوبائی وزیرِ سندھ شرجیل انعام میمن نے عید الفطر پر اضافی کرایہ لینے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
ایک بیان میں شرجیل میمن نے ڈی آئی جی ٹریفک اور کمشنرز کو کرایہ بڑھانے والوں کے خلاف فوری ایکشن لینے کی ہدایات جاری کر دیں۔
اُنہوں نے کہا ہے کہ عید پر عوام کو اضافی مالی بوجھ سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں بھتہ، بوری بندلاشیں اور ہڑتالیں بند کرا دیں ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی اور کسی کو عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ مالکان کو متعین کردہ کرایوں پر عمل درآمد یقینی بنانا ہو گا۔
شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ کوئی ٹرانسپورٹر زائد کرایہ لے تو عوام فوری طور پر شکایت درج کروائیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شرجیل میمن
پڑھیں:
پشاور میں کھلونا بندوق اور فائر کریکر پر دفعہ 144 نافذ
ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کھلونا اسلحہ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کھلونا اسلحہ کلچر کا خاتمہ ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع پشاور میں کھلونا بندوق اور فائر کریکر پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کھلونا اسلحہ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کھلونا اسلحہ کلچر کا خاتمہ ضروری ہے۔ شہری اس حوالے سے تعاون کریں۔ ضلعی انتظامیہ نے عیدالفطر کے موقع پر کھلونا اسلحہ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔