لاہور(نیوز ڈیسک) معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹرذاکر نائیک نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں امت کو درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جاتی امرا میں سابق وزیراعطم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران امت کو درپیش مسائل پر گفتگو ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے رمضان کے دوسرے عشرے کی فضیلت بیان کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ حالات میں امت کی بہتری کے لیے ممکنہ اقدامات پر بھی غور کیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی عالمی سطح پر دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام کی تبلیغ اور تفہیم میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک مختصر قیام کے بعد جاتی امراء سے واپس روانہ ہوگئے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ڈاکٹر ذاکر نائیک نواز شریف

پڑھیں:

پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کیلیے پشاور زلمی اور معروف فوڈ چین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن سے قبل پشاور زلمی اور ملک کی معروف فوڈ چین کے درمیان اسپانسرشپ معاہدہ طے پا گیا ہے۔

لاہور کے مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں ہونے والی اس تقریب میں پشاور زلمی کے صدر اور سابق قومی کپتان انضمام الحق سمیت نامور کرکٹرز اور ابرارالحق سمیت نامور شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

معاہدے کے تحت پشاور زلمی کی جانب سے انضمام الحق جبکہ فوڈ چین کی جانب سے عمران اعجاز نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ ایک سال کے لیے طے پایا ہے، تاہم اسے پانچ سال تک توسیع دی جا سکتی ہے۔

تقریب سے خطاب میں سابق قومی کپتان انضمام الحق سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ یہ پارٹنرشپ نہ صرف کرکٹ کے فروغ میں مدد دے گی بلکہ دونوں برانڈز کے لیے ایک کامیاب سفر ثابت ہوگی۔

تقریب کے دوران انضمام الحق نے ملکی کرکٹ کی موجودہ مایوس کن صورتحال پر بھی کھل کر بات کی۔ تقریب میں پشاور زلمی کے صدر اور سابق قومی کپتان انضمام الحق کا کہنا تھا کہ اب بھی ہم نے اپنی غلطیوں سے سبق نہ سیکھا تو ملکی کرکٹ اس سے بھی نیچے چلی جائے گی-

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
  • ڈاکٹرذاکر نائیک کی نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات
  • ڈاکٹر ذاکر نائیک کی نواز شریف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
  • وزیراعظم سے معروف امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی کے سی ای او جیرومی کیپیلس کی ملاقات
  • ذاکر نائیک کی نواز شریف سے ملاقات
  • ڈاکٹر ذاکر نائیک کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات
  • پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کیلیے پشاور زلمی اور معروف فوڈ چین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا
  • وزیراعظم سے (پلڈاٹ) بورڈ کے اراکین کی ملاقات
  • ڈاکٹر اے بی اشرف انتقال کرگئے