سعودی عرب کی وزارت انسانی وسائل وسماجی ترقی نے نجی اور غیر منافع بخش شعبے کے لیے عید الفطر کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

وزارت کے مطابق یہ چھٹیاں ہفتہ 29 رمضان 1446 ہجری بمطابق 29 مارچ 2025 سے شروع ہوں گی اور 4 دن تک جاری رہیں گی۔

دوسری جانب، مملکت کے تمام اسکولوں میں بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسکولوں میں چھٹیاں جمعرات 20 رمضان 1446 ہجری  بمطابق 20 مارچ 2025 سے شروع ہو کر اتوار 8 شوال 1446 ہجری بمطابق 6 اپریل 2025 تک جاری رہیں گی، یعنی طلبہ کو کل 17 دن کی تعطیلات ملیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: عیدالفطر کی چھٹیاں 9 دنوں کی، مگر کیسے؟

اسی طرح، مختلف جامعات نے بھی اپنے تعلیمی کیلنڈر کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات طے کر لی ہیں، جو 20 رمضان 1446 ہجری (20 مارچ 2025) سے شروع ہوں گی۔

واضح رہے کہ کچھ سعودی جامعات اپنے طلبہ وطالبات کے لیے ماہ رمضان کے ابتدا ہی سے چھٹیوں کا اعلان کر چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

eid al fitar چھٹی سعودی عرب عید کی تعطیلات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چھٹی عید کی تعطیلات کی تعطیلات کے لیے

پڑھیں:

عیدالفطر کے موقع پر بینکوں سے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے امکانات معدوم، بلیک میں فروخت شروع

اسلام آباد(نیوزڈیسک)عیدالفطرپر نئے کرنسی نوٹ جاری ہونگے یا نہیں ،رمضان کے مقدس مہینےمیں لوگوں اور بالخصوص بچوں کی عید پر نئے نوٹوں کیساتھ عیدی کا انتظار اورامیدیں بڑھ رہی ہیں، عید خوشی کا ایک تہوار ہے ۔

کورونا وبا کے بعد سے دو سال سے عید کے موقع پر نئے نوٹوں کا اجرا نہیں ہوسکا یوں پاکستانیوں کا عید پر خستہ حال نوٹوں کی ملی عیدی پر ہی گزارا کرنا پڑا۔ عید پر ہر کوئی اپنی استطاعت کے مطابق اپنے عزیز واقارب اور پیاروں کو عیدی دیتا ہے اور یہ عموماً نقد رقم میں نئے کرنسی نوٹ ہوتے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال بھی نئے نوٹوں کے اجراء کے امکانات کافی معدوم ہیں، تاہم سٹیٹ بینک کی جانب سے نئے کرنسی نوٹوں کے اجراء کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ کرنسی ڈیلرز کے پاس نئے نوٹوں کی فروخت کا سلسلہ شروع ہوگیا تاہم ذرائع کے مطابق کرنسی ڈیلرز نے بھی نئے نوٹوں کی بلیک میں فروخت کی تیاریاں شروع کردیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا بدترین ریکارڈ قائم

متعلقہ مضامین

  • متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان
  • عید الفطر پر پورے ہفتے کی چھٹی کا اعلان، تاریخیں سامنے آگئیں
  • عیدالفطر پر پورا ہفتہ چھٹیاں، تاریخوں کا اعلان ہوگیا
  • عید کی خوشیاں دوبالا: صدر نے عیدالفطر کی چھٹیاں ایک ہفتے تک بڑھا دیں
  • عیدالفطر کے موقع پر بینکوں سے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے امکانات معدوم، بلیک میں فروخت شروع
  • عید کی خوشیاں دوبالا: صدر نے عیدالفطر کی چھٹیاں ایک ہفتے تک بڑھا دیں
  • سعودی عرب: عید الفطر پر ملازمین اور طلبہ کو لمبی تعطیلات دینے کا فیصلہ
  • حج 2025 کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، ٹول فری نمبرز جاری
  • عیدالفطر: سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پینشن 24 تاریخ کو دی جائے گی