چینی معیشت بحالی اور بہتری کی جانب گامزن ہے، چینی عہدیدار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز

بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور مرکزی کمیشن برائے مالی اور اقتصادی امور کے دفتر کے ڈائریکٹر حہ لی فونگ نے بیجنگ میں امریکہ کے سابق وزیر خزانہ پالسن سے ملاقات کی، دونوں فریقوں نے چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات، عالمی معیشت وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا۔

پیر کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ حہ لی فونگ نے کہا کہ چینی معیشت بحالی اور بہتری کی جانب گامزن ہے، اختراعی ترقی کے ذریعے ترقی کے نمایاں اثرات مرتب ہوئے ہیں، مارکیٹ کی توقعات مسلسل بہتر ہو رہی ہیں، ملکی طلب کی صلاحیت اور اندرونی گردش کا دائرہ کار بہت وسیع ہے، نئی ترقی کا نمونہ تیزی سے تشکیل پارہا ہے، چینی معیشت کے طویل مدتی مثبت بنیادی پہلوؤں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، اور مستقبل کے امکانات اب بھی بہت روشن ہیں۔

پالسن نے کہا کہ امریکہ-چین تعلقات بہت اہم ہیں، سبز تبدیلی ایک بڑا رجحان ہے، پالسن فاؤنڈیشن امریکہ-چین تعلقات کے استحکام اور سبز اور کم کاربن ترقی کے لیے مثبت خدمات سرانجام دینے کے لیے تیار ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چینی معیشت

پڑھیں:

چین کے بنیادی معاشی نظام کوملک اور پارٹی کے دونوں آئین میں شامل کیا گیا ہے، چینی صدر

بیجنگ :چھیو شی میگزین کے اتوار کے روز شائع ہونے والے چھٹے شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری،  چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہورہا ہے جس کا عنوان ہے “دو غیر متزلزل” پر قائم رہتے ہوئے  ان پر عمل کیا جائے۔

یہ  مضمون شی جن پھنگ کے نومبر 2013 سے فروری 2025 تک کے اہم ریمارکس کے اقتباسات پر مبنی ہے۔ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بنیادی معاشی نظام کو برقرار رکھنے کے بارے میں  کمیونسٹ پارٹی آ ف چائنا  کا نقطہ نظر واضح، مستقل اور مسلسل گہرا ہوتا جارہا ہے، اور اس میں کبھی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ چین کے بنیادی معاشی نظام کوملک اور پارٹی کے دونوں  آئین میں شامل کیا  گیا ہے، اور یہ تبدیل نہیں ہوگا اور نہ ہی تبدیل  کیا جا سکتا۔

پارٹی اور ریاست بنیادی سوشلسٹ معاشی نظام کو برقرار اور بہتر بناتے ہیں، عوامی ملکیت والی معیشت کو غیر متزلزل طور پر مضبوط بناتے اور ترقی دیتے ہیں، اور نجی معیشت کی ترقی کی حوصلہ افزائی، حمایت اور رہنمائی کرتے ہیں. مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ عوامی ملکیت والی معیشت اور نجی معیشت   کو ایک دوسرے کو خارج کرنے یا منسوخ کرنے کے بجائے ایک دوسرے کو کامیاب بنانا چاہئے۔ ہمیں ہمیشہ سوشلسٹ مارکیٹ اکانومی کی اصلاحات کی سمت پر  قائم رہنا اور “دو غیر متزلزل” پر عمل کرنا چاہئے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • چینی معیشت بحالی اور بہتری کی جانب گامزن ہے، چینی عہد یدار
  • پاکستانی محقق کا پاکستانی فصلوں کی پیداوار میں بہتری کے لئے چینی ٹیکنالوجی کے استعمال کا عزم
  • چین بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے والے صنعتی شعبوں کے دائرے کو وسعت دیگا، چینی عہدیدار
  • چین کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، چینی میڈیا
  • دشمن قوتیں پاکستان کی ترقی نہیں چاہتیں، گورنر سندھ    
  • دشمن قوتیں پاکستان کی ترقی نہیں چاہتیں، گورنر سندھ
  • گردشی معیشت سے معاشی، سماجی، ماحولیاتی بحرانوں سے نمٹنا ممکن، معاشی ماہرین
  • دیرینہ امریکی اتحادی جنوبی کوریا دوراہے پر
  • چین کے بنیادی معاشی نظام کوملک اور پارٹی کے دونوں آئین میں شامل کیا گیا ہے، چینی صدر